Saturday, 18 January, 2020
کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے، صدر آزاد کشمیر

کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد ۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ  سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اور شیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، ہندوستان نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر کشمیر کے 2 ٹکڑے کر دیے، 8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا اور ان سے ان کا حق چھینا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہر کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، مودی سرکار نے یک طرفہ اور انتہا پسندانہ اقدام اٹھایا،  نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، بھارتی فوج رات کو حملہ آور ہوکر نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے، اس ماحول میں بھی حریت رہنماؤں نے جرأت کا علم بلند کیا ہوا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا میں کشمیریوں سے زیادہ کوئی بہادر قوم نہیں ہے، تاریخ کے ساتھ عہد ہے کہ بھارت کو اس اقدام کا جواب ملے گا، امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ  سن لو کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے، ہم بھارت کے ساتھ حساب ضرور برابر کریں گے، جنگ کا آغاز ہندوستان نے کیا ہے اسے ختم ہم کریں گے۔

صدر آذاد کشمیر نے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جو کشمیرمیں ہورہا ہے وہ بوسنیا میں نسل کشی سے کم ہے؟  آج دنیا کی آنکھوں کے سامنے پورا کشمیر گیس چیمبر بن چکا ہے لیکن اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور  مقبوضہ وادی کی صورتحال پر خاموش ہے، عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، عالمی میڈیا نے جرأت کے ساتھ حقائق دکھائے لیکن ان کی حکومتوں کے لب سلے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70124
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 افراد کو مجموعی طور پر 4 ہزار 738 سال قید کی سزا سنا دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
الیکشن کمیشن نے 318 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی۔ معطل شدہ پارلیمنٹرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس متعلق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں
نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے پر کونسل کے صدرکا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں
گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت منفی 20 تک گر گیا۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقے خاص کر استور، روندو، کھرمنگ اور سکردوں میں شدید سردی اور، یخ بستہ ہواوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن اور زندگی مفلوج کردی ہے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 افراد کو مجموعی طور پر 4 ہزار 738 سال قید کی سزا سنا دی۔
جس طرح ایک انسان کی عملی زندگی میں ہر شے کے میعار معین ہوتے ہیں بالکل اسی طرح دوستی کے بھی میعار ہونے چاہیں کیونکہ دوستی یا حلقہ احباب انسان کا اصلی تعارف ہوتے اور انسان اپنی کمپنی یا سوسائٹی سے پہجانا جاتا۔ اور یہ سچ بات ہے
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتی ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل ہمسائیگی والے ماحول میں رہتے ہیں، ایران اور سعودی عرب کی جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ہوگی۔ وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عظیم ترین دوستوں میں سے ایک ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہمارا خطہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں