Tuesday, 12 November, 2019
مقبوضہ وادی: 20 ویں روز بھی زندگی قید، جگہ جگہ احتجاج

مقبوضہ وادی: 20 ویں روز بھی زندگی قید، جگہ جگہ احتجاج

وادی ۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو آج 20 روز ہوگئے، تمام تر پابندیوں کے باوجود کشمیر میں زبردست احتجاج جبکہ سری نگر سورہ میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ ہوا، گھر میں شیلنگ سے ایک خاتون شہید ہوگئی۔

وادی میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا، کشمیری نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ لیا۔ خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں، بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گن سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ظالم بھارتی فوج نے گھروں میں محصور لوگوں کو بھی نہ چھوڑا، گھروں میں آنسو گیس فائر کئے جس سے کشمیری خاتون شہید ہوگئی۔

شہید خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں کچھ بھی نارمل نہیں ہے، یہ ان کا میڈیا ہے وہ کچھ بھی کہہ رہے ہیں، وہ جو ہمارے ارد گرد ہو رہا ہے نہیں دکھا سکتے، وہ یہاں سب نارمل دکھا رہے ہیں لیکن کشمیر میں کچھ بھی معمول پر نہیں، میرے بچے روز مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ماما کیوں چلی گئیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔

پیلٹ گن سے زخمی کشمیریوں نے ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ قابض فوج نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔ مائیں گرفتار بچوں کی خیر خبر جاننے کے لیے بے قرار ہیں۔ حریت رہنماؤں نے کشمیریوں کو تمام تر پابندیوں کو توڑنے اور چٹان کی طرح قابض فوج کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27468
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری سیکٹرکے چھفر گاؤں میں ایک جنازے پربلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شہید اور ایک بزرگ خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 4 سے 5 زخمی ہو گئے ہیں
سیالکوٹ، بھمبر، کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہری جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوج کی 4 چیک پوسٹس اور 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف بر سر پیکار مقامی تنظیم تحریک المجاہدین نے پلوامہ پولیس سٹیشن کے بعد ٹہاب میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے کیمپ پرحملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلا ک یا زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی ہے۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں