![]() |
سری نگر ۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہواہے اور بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں تازہ کارروائی کی اور سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کے روز بھی آپریشن میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا جس کے بعد 24 گھنٹے میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ