Monday, 22 April, 2019
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی دہشتگردی، 8 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی دہشتگردی، 8 کشمیری شہید

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں قابض فورسز نے مزید 8 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور 34 راشٹریا رافل کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے بٹاگنڈ اور کمپرن کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔

قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فارئنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں بھی فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان شہید کیا جس کے وادی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  50869
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے بھارتی فوجی خود کشی کرنے لگے، چوبیس گھنٹوں کےدوران دو فوجیوں نے خود کو مار لیا۔ جنوری 2007 سے اب تک وادی میں تعینات 425 بھارتی فوجی خود کشی کرچکے ہیں۔
قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں