Monday, 18 February, 2019
بھارت: یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، 2 شہید

بھارت: یوم جمہوریہ پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، 2 شہید

سری نگر ۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کوحق خودارادیت نہ دینے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جب کہ قابض فوج نے آج بھی مزید 2 کشمیری شہید کردیے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

شہریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب قابضفوج نے سری نگر کے مضافات میں سرچ آپریشن کیا جس میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42829
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ بھارتی قبضے کو 71 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج
آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے اور تمام اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جب کہ یوم تاسیس کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مرکزی تقریب پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوئی جس میں صدر و
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جب کہ آج بھارت کا 71 ویں یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی صاحب نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب انسانی تاریخ میں قیدیوں کے حقوق کو اولین اہمیت حاصل ہے،

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں