Saturday, 19 January, 2019
بھارتی جارحیت کے 71 برس، کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارتی جارحیت کے 71 برس، کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں

وادی ۔ آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں، کنٹرول لائن کے دونوں اطراف بھارت مخالف جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ بھارتی قبضے کو 71 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے کشمیر جنت نظیر میں لاشیں گرانے اور خون کی ندیاں بہانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز کلگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازے میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر قابض فورسز کی آنکھوں میں خون اتر آیا اور نہتے کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس کے باوجود فضا میں آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔

مظاہروں کے ڈر سے جامع مسجد سری نگر کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا، جہاں جمعہ پڑھنے کی اجازت بھی نہیں ملی، شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے کرفیو کی صورتحال پیدا کر دی گئی، لیکن بندشیں آزادی کے متوالوں کو سڑکوں پر نکلنے سے نہ روک سکیں، حریت رہنماؤں نے آج وادی بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58598
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران بے گناہ نوجوانوں

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں