Tuesday, 11 August, 2020
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے استعفی دے دیا

نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے استعفی دے دیا

سرینگر:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس پارٹی کے سرکردہ رہنما روح اللہ مہدی نے ٹویٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب اس منصب سے دستبردار ہوگئے ہیں، لہذا آئندہ سے ان کے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس سے منسوب نہ کیا جائے۔

کشمیری نیوز ایجنسی کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے جاری ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "میں نے اپنا استعفی جموں کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کو بھیجا ہے جس میں پارٹی کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے کی بات ہوئی ہے۔ لہذا مستقبل میں میرے دیے گئے کسی بھی بیان کو نیشنل کانفرنس کے ترجمان کے طورپر نہ لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  70278
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت اور نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف مقبوضہ وادی کی ہندو نواز کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بالآخرزبان کھولنے پر مجور ہوگئی ہیں اوراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے
مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی طارق حمید نے حکومتی پالیسیوں پر استعفیٰ دیدیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزارات اور مساجد بند کردی گئی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار کشمیر میں مسلمانوں کو عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس لئے اپنے عہدے سمیت پارٹی سے بھی مستعفیٰ ہورہا ہوں۔

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں