Monday, 18 February, 2019
بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر ۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے منورد میں سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہدا کی شناخت الطاف کشرو اور عمر رشید کے نام سے ہوئی۔ قابض فوج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں عوام کو ایک دوسرے سے رابطے سے روکنے کےلیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی جبکہ ٹرینیں بھی روک دی گئیں تاکہ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف احتجاج نہ کیا جاسکے۔ تمام تر پابندیوں اور قدغنوں کے باوجود کشمیری عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ قابض افواج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

ادھر کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز میں لگنے والی آگ سے شدید نقصان پہنچا۔ فوج کی متعدد بیرکس جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ اسلحہ اور ایندھن کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب بھارت کی خفیہ ایجنسی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کے الزام میں جموں جیل کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ فیروز احمد لون اور اسحاق پالا نامی کشمیری کو گرفتار کرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25084
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران بے گناہ نوجوانوں

مزید خبریں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاہے کہ وکلاء براردی کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وکلاء اپنی سفارشات تحریری طور پر بھجوائیں۔ وہ پیر کے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو معززمہمان کا شایان استقبال شروع کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔
چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف
ترجمان قومی اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا پیر کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب بدھ کی شام 4 بجے ہو گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں