Wednesday, 03 June, 2020
بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، لانس نائیک سمیت 3 افراد شہید

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، لانس نائیک سمیت 3 افراد شہید

اسلام آباد: بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پر موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید علی باز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید ہوگیا، 34 سالہ لانس نائیک علی باز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43190
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میںایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکا باسم اعجاز بدھ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی درندگی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی، سرینگر میں قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اشرف صحرائی کا بیٹا جنید صحرائی ساتھی
مقبوضہ کمشیر میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں