Sunday, 21 April, 2019
’’مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی‘‘

’’مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی‘‘
فائل فوٹو

سری نگر ۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے بھارتی فوجی خود کشی کرنے لگے، چوبیس گھنٹوں کےدوران دو فوجیوں نے خود کو مار لیا۔ جنوری 2007 سے اب تک وادی میں تعینات 425 بھارتی فوجی خود کشی کرچکے ہیں۔

وادی میں نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسانےوالے بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق سری نگر میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو بھارتی فوجیوں نے خود کشی کر لی۔

سولینا کے علاقے میں مینا نامی فوجی نے آن ڈیوٹی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی۔ گزشتہ روز بارہمولا میں چندر مانی نے خود کشی کی۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں تعینات 425 بھارتی فوجی ایسے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56792
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قابض بھارتی فوج اور پولیس نے رات گئے ضلع کلگام میں محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے مختلف علاقوں کا گزشتہ رات محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران بے گناہ نوجوانوں

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں