Thursday, 24 May, 2018
جانچ پڑتال مکمل، شریف فیملی کے خلاف چاروں ریفرنس نیب کو واپس

جانچ پڑتال مکمل، شریف فیملی کے خلاف چاروں ریفرنس نیب کو واپس

اسلام آباد ۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف جمع چاروں ریفرنسز کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے، نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفنرنسز میں غلطیاں سامنے آ گئیں ہیں جس پر احتساب عدالت کے رجسٹرار نے پاناما کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز نیب کو واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  دائر کرائے گئے 4 ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے چاروں ریفرنسز میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر احتساب عدالت کے رجسٹرار نے چاروں ریفرنسز نیب کو واپس کرکے غلطیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 واضح رہے احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرار آفس نے شریف فیملی کے خلاف 2 ریفرنسز گزشتہ روز تکنیکی بنیادوں پر نیب کو واپس بھیج دئیے تھے اور حکم دیا کہ تکنیکی خامیاں دور کر کے 14 ستمبر تک دوبارہ جمع کرائے جائیں۔ رجسٹرار آفس نے لندن فلیٹس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز پر اعتراضات لگائے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے دائر کردہ ریفرنسز میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں، کچھ صفحات کے نمبر غلط ہیں، بعض پر نمبر ہی نہیں جبکہ بعض اہم صفحات غائب ہیں۔

احتساب عدالت کے رجسٹرار نے شریف خاندان کے خلاف 3 جب کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس نیب کو واپس کردیئے ہیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ ریفرنسز سے تمام غلطیاں دور کی جائیں۔

واضح رہے کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر ریفرنس تیارکیے تھے جس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق اور تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق دائر کیا تھا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65094
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر یہ نوٹس لیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے نوازشریف کیخلاف منی
کراچی میں 12 مئی کے جلسے پر جیالوں اور کھلاڑیوں کی کشیدگی بڑھتے بڑھتے تصادم تک پہنچ گئی، گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں کیمپ جلا دیئے گئے، ایک دوسرے پر پتھراؤ سے کئی افراد زخمی ہوگئے
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیاسی حریف آصف زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا تازہ بیان قومی جماعت کے قائد کے شایان شان نہیں ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس موقعے پر آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام اسکول اور سرکاری ونجی دفاتر بند ہیں۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے
گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال
دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا استقبال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے وہیں بعض ممالک میں اس ماہ مقدس کو لے کر کچھ روایتیں بھی عام ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں برتنوں کو دھونی دینے کی ایک خاص روایت ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں