Saturday, 25 November, 2017
سوشل میڈیا حامیوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، نواز شریف

سوشل میڈیا حامیوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، نواز شریف

 لندن ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کے سوشل میڈیا حامیوں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کرنا آزادی اظہار پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

نواز شریف نے راولپنڈی سے دو افراد کی گمشدگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر (ن) لیگ کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مخالف سیاسی نقطہ نظر کو طاقت کے زور پر کچلنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کرنے پر تشویش ہے، ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ملنا چاہیے۔ نواز شریف نے وزارت داخلہ سے گمشدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کرنے والے دو ملزمان کو ہفتے وار چھٹی کی وجہ سے آج عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ راولپنڈی کے انور عادل اور واجد رسول کے خلاف غیر قانونی مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی جانب سے پارٹی کے حامیوں کی گمشدگی پر پہلی مرتبہ تشویش کا اظہار نہیں کیا گیا بلکہ گزشتہ ماہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے دوران بھی پارٹی کے ہمدردوں کی گمشدگی پر انھوں نے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز دونوں نے آواز اٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف جب گزشتہ سال ملک کے وزیراعظم تھے تو ایک سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک متنازع بل آیا تھا جس نے حکومت کو سوشل میڈیا صارفین کے خلاف یک طرفہ اختیارات تفویض کردیے تھے اور یہ بل گزشتہ سال ہی نافذالعمل ہوگیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بھی ان کے سوشل میڈیا کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے ایف آئی پر الزامات عائد کرتی رہی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں بھی حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس وقت شدید تنقید کی ذد میں آئی تھیں جب مشہور سوشل میڈیا کارکنان لاپتہ ہوگئے تھے تاہم ان میں سے چند ہفتوں بعد واپس آگئے تھے۔گزشتہ روز ایک خاتون صحافی زینت شہزادی دو سال گمشدگی کے بعد اپنے گھر واپس آگئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46338
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پشاور کے علاقے حیات آباد تاتارا پارک کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹراشرف نور اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے ہیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے کوئی تنازع نہیں ہے، یہ قانون خفیہ طریقے سے نہیں بنا، کمیٹی میں مذہبی جماعتوں کےبھی نمائندے موجود تھے، کسی نےسینیٹ سےپہلے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ایک اورطالبہ 14 سالہ ہیرا اکبر کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز کے ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ ہیرا اکبر اپنے علاقے میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیں
ملک کی ایک اہم سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان جو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم حصہ ہے اور اتحاد امت کے لیے مصروف عمل ہے کے مرکزی راہنما ء سید ناصر شیرازی کا صوبہ پنجاب کے صدر مقام سے اغواء انتہائی قابل مذمت ہے

مزید خبریں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےافغان حکام کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجی دستے افغان صوبے کنڑ میں حملے کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے
سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں