Friday, 16 November, 2018
کراچی، انصارالشریعہ کے امیر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

کراچی، انصارالشریعہ کے امیر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

کراچی ۔ کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم انصارالشریعہ کے امیر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کر دیا، کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبالے کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی اور مقابلے کے دوران کالعدم انصارالشریعہ کے امیر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے، جب کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی آمد کرلیا گیا ہے، کارروائی کے دوران 2 رینجرز اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک و گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم انصارالشریعہ سے ہے ، ہلاک دہشت گردوں میں شہریار عرف ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی بھی شامل ہے جو کالعدم انصارالشریعہ کا امیر اور دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایک اور ہلاک دہشت گرد کی شناخت ارسلان بیگ کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دستی بم کے ٹکڑے و شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پھینکے گئے 2 دستی بم پن کھینچنے کے باوجود نہ پھٹ سکے ،سرچنگ کے دوران مزید 5 دستی بم برآمد کر لئے گئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ،دہشتگردوں سے ملنے والے دستی بم روسی اورپاکستان ساختہ ہیں۔ ترجمان  کے مطابق ہلاک دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جن سے متعلق تفصیلات رینجرز کی پریس بریفنگ میں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55960
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار قاری سلام کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آسیہ بی بی
توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم گورنس کو تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں