Monday, 24 September, 2018
ایم کیو ایم کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی

ایم کیو ایم کی سینیٹ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی

کراچی ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کے سینیٹرز اور قومی اسمبلی و سندھ اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرلیے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ہماری شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اسمبلیوں سے استعفی دےدینگے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں متحدہ لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا تاہم ایم کیوایم پاکستان کےارکان اسمبلی کودوسری جماعت میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالاجارہاہے، وفاداریوں کی تبدیلیوں کی وجہ سمجھ نہیں آتی، فیصلےکی گھڑی آگئی ہے اور اب فیصلے کرنے پڑیں گے، اب اگر کوئی رکن پارٹی فیصلے کےخلاف کام کرتا ہے یا اسے وفاداری بدلنے پر مجبورکیاجاتا ہےتوسینٹ اورقومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کےارکان پر دباؤسے متعلق ثبوت ابھی نہیں، ابتدا میں جانیوالےارکان شایدمرضی سےگئےان پراپنادعویٰ واپس لیتاہوں، اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی مرضی سے جانا چاہتا ہے تو وہ چلا جائے، آج تمام ارکان کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا جارہا ہے اور وفاق سےنکالنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر گئے ان کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں،  مارچ کےسینیٹ انتخابات میں پی ایس پی کی وجہ سے مہاجروں کو نقصان ہوگا، پی ایس پی سینیٹ میں ہماری نمائندگی ختم کرنےکا آلہ کار بن رہی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89807
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شہدائے کربلا کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اورپشاور
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں لگنے سے 24 سالہ سپاہی رمز علی شہید ہوئے جن کا تعلق خیرپور میرس سے ہے جب کہ آپریشن کے دوران نائیک یعقوب زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا
رہنما تحریک انصاف عارف علوی نے 13 ویں صدر پاکستان کا منصب سنبھال لیا، حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نومنتخب صدر سے حلف لیا.

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہواہے اور بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل
گوگل نے اس بات کی تصدیق امریکی قانون دانوں کو لکھے گئے ایک خط میں کی ہے جس میں گوگل نے وضاحت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز جی میل اکاؤنٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں