Wednesday, 22 August, 2018
عمران خان ہر ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، بلاول

عمران خان ہر ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، بلاول
فائل فوٹو

پشاور ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر طرح کا ہتھکنڈا اختیار کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صاحب ہر قیمت پر ہر طرح کا ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور  وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کے لیے ہر کام کرنے پر تیار ہیں، سیاست میں جتنا گند انہوں نے پھیلایا اس کی کوئی مثال نہی ملتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امپائر کی طرف دیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ کب امپائر کی انگلی اٹھے اور ناچنا شروع کردیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان دوسروں پر الزام لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتا ہے، خان صاحب بتائیں آپ کے صوبے میں کون سی تبدیلی آئی ہے، کے پی میں ان کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، بلین ٹری منصوبے سے ہریالی تو نہیں آئی البتہ ان کی جیبیں ضرور بھر گئی ہیں۔

چیرمین پی پی پی نے کہا کہ جو پوری دنیا میں تبدیلی کا ڈھول پییٹ رہا ہے کیا یہ تبدیلی لے آیا ہے، جس شخص کو اپنی زبان پر قابو نہیں وہ اس عظیم قوم کی کیسے رہنمائی کرسکتا ہے، نااہل میاں صاحب کی حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، وہ اس وقت تک کرسی سے چمٹے رہے جب تک عدالت نے انہیں نااہل نہیں کیا، جیسے میاں صاحب کی ترقی دھوکا ہے اسی طرح خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24733
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ رفیق رجوانہ کے مطابق 'نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں'۔
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، بڑی عید پرعوام کو چھٹیاں دینے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی ہے اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں 21 سے 24 اگست شامل ہیں۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے، شاہانہ انداز ملک اور عوام کی بربادی کا سبب بنیں گے تاہم اب احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کا ہوگا
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آبادی میں اضافہ بم ہے جو پھٹ چکا ہے اور بچے کم پیدا کرنے سے دین کے خلاف کیا بات ہو جائے گی؟۔ ملک میں بڑھتی آبادی پر ازخود نوٹس کیس کی

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں