Sunday, 18 February, 2018
نوازشریف کے غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

نوازشریف کے غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش

اسلام آباد ۔ احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کےغیرملکی کرنسی اکاؤنٹ سے مریم نوازاوردیگر افراد کو جاری کیے گئے چیکس کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔ کیپٹن صفدر نے بھی 15 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔ آج سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش ہونے والے گواہ ملک طیب نے عدالت میں نوازشریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم صفدراور دیگرافراد کو جاری کیے جانے والے چیکس کی تفصیلات پیش کیں۔

نجی بینک سے تعلق رکھنے والے گواہ نے احتساب عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے 13 جون 2015 کو 1 کروڑ 20 لاکھ جبکہ 15 نومبر 2015 کو 2 کروڑ 88 لاکھ روپے مریم صفدر کو دیے۔ سابق وزیراعظم نے 14 اگست 2016 کومریم نواز کو 1 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ادائیگی کی ۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استشںیٰ کی درخواست دائرکر دی۔ وکیل نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 15 دن کیلئے استشںیٰ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی غیرحاضری میں فیصل عرفان عدالت میں پیش ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48919
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے ہوئے بددیانت ہرجگہ پائے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ سیاستدان ہی نشانہ بنتے ہیں، تمام وزرائے اعظم کو ایک جیسے الزامات لگا کر بدسلوکی
سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے راؤ انوار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں۔
پاک فوج نے مسلح افواج کے نام پر چلنے والے 255 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کے لیے فہرستیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیں ہیں۔ ایف آئی اے کو دی گئی فہرست میں 45 ٹوئٹر، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب اور 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم 4 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق کردی ہے جبکہ شیریں مزاری کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ نجرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر
سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق ریمارکس گفتگو کی روانی کے دوران ان کی زبان سے سہواً ادا ہوئے۔
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نے ثابت کردیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ مخالفین نے جھوٹ بولنے اور بہتان تراشی کے سواء کچھ نہیں کیا، الیکشن کے بعد آپ لوگوں کو کچھ بڑے فیصلے کرنے ہیں،
انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران کوزینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا دیااور دفعہ 780 کے تحت بدفعلی پر سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں