Saturday, 21 July, 2018
فیصلے غصے، انتقام اور بغض میں دیئے جا رہے ہیں، نوازشریف

فیصلے غصے، انتقام اور بغض میں دیئے جا رہے ہیں، نوازشریف

 اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے غصے، انتقام اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔ میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے تو آئین میں ایسی شق تلاش کریں جس سے میری شناخت بھی چھین لیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا فیصلہ میرے لیے غیرمتوقع نہیں، پہلے وزارت عظمی چھینی گئی اب پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی، اب مجھے تا حیات نا اہل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، سارے عدالتی فیصلے نواز شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں ،میرا نام نواز شریف ہے اس کو بھی چھیننا ہے توچھین لیں، آئین میں ایسی شق تلاش کریں جس سے میری شناخت بھی چھین لیں اوراگر کوئی قانون ساتھ نہیں دے رہا تو بلیک لا ڈکشنری کا سہارالے لیں۔

نوازشریف نے کہا کہ آئین میں کوئی شق نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جائے ، کل کے فیصلے کی بنیاد وہی ہے کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی،  پہلے فیصلے نے حکومت کو مفلوج کردیا اور ایگزیکٹو کا اختیار چھین لیا گیا اور کل کے فیصلے سے مقننہ کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔ یہ کہا گیا کہ قانون صرف ایک شخص کیلئے تھا اوریہ قانون پارلیمنٹ نے بنایا تویہ قانون کیسے ایک شخص کیلئے مخصوص ہوگیا۔ یہ قانون بھٹو نے بھی بنایا تھا، جسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ختم کیا اور بعد میں 2014 میں اسے سب پارٹیوں نے مل کر بنایا، یہ قانون کسی کی ذات کے لیے کیسے ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ کے یکے بعد دیگرے آنے والے فیصلے نواز شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں، یہ فیصلے غصے ، انتقام اور بغض میں دیئے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نااہل ہوگئے، جنہیں 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کے فیصلے میں آئین کی دفعہ 62، 63 کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32236
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں انتخابی امیدواروں پر دہشت گردانہ حملوں سے پاکستان خوفزدہ ہونے والا نہیں ملک میں جمہوری انتخابی عمل جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا این اے 125 میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے، شاہانہ انداز ملک اور عوام کی بربادی کا سبب بنیں گے تاہم اب احتساب بلا تفریق ہوگا اور سب کا ہوگا
شریف خاندان نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی تیار کرلی ہیں، درخواستوں پر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردئیے ہیں۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس لئے اس میں شامل ہونے کا

مقبول ترین
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کئے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹادیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے
چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جارہے تھے
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ کیس میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں