Saturday, 19 January, 2019
شادی بیاہ میں بےجا اخراجات، خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل منظور

شادی بیاہ میں بےجا اخراجات، خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل منظور

پشاور۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے شادی بیاہ میں بے جا اخراجات اور نمائشی تقاریب سے متعلق بل منظور کرلیا ہے۔ نئے قانون کے تحت شادی کے کھانوں میں سالن، چاول، روٹی اور سویٹ ڈش شامل ہوگی جبکہ منگنی، مہندی اور نکاح میں مہمانوں کو صرف مشروبات پیش کئے جا سکیں گے۔ بل کے مطابق جہیز کا مطالبہ کرنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شادی بیاہ کی تقاریب سے متعلق بل منظور کرلیا گیا ہے، بل جماعت اسلامی کی رکن راشدہ رفعت نے پیش کیا تھا۔ 

نئے قانون کے تحت شادی کے کھانوں میں سالن، چاول، روٹی اور سویٹ ڈش شامل ہوگی جبکہ منگنی، مہندی اور نکاح میں مہمانوں کو صرف مشروبات پیش کئے جا سکیں گے۔

 بل کے تحت شادی کی تقاریب میں لاؤڈ اسپیکر صرف چاردیواری کے اندر استعمال ہوگا اور گھروں، گلیوں کو سجانے اور برقی قمقموں سمیت آتش بازی اور فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی۔

نئے قانون کے تحت دلہن کو والدین یا خاندان کی جانب سے دیئے جانے والے تحائف کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد نہیں ہوگی جبکہ رات 11 بجے کے بعد شادی کی تقریب کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں جبکہ جہیز کا مطالبہ کرنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 ماہ قید یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66515
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
خیبر پختونخوا نے جمعرات کے روز اگلے پانچ سال کیلئے اپنی ڈیجیٹل پالیسی شروع کر کے پاکستان کے صوبوں میں ایک اور سبقت حاصل کرلی ہے ۔ اس جامع پالیسی میں رسائی، طرز حکمرانی،اقتصادیات اور مہارت کے چار شعبوں پر توجہ مر کوز کی گئی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں