Wednesday, 22 August, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات، معاہدے پر دستخط

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات، معاہدے پر دستخط

سنگاپور سٹی . امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر ہاتھ ملالیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کیے، جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سنگاپور کے سینٹوسا آئی لینڈ میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لیے کم جونگ ان اپنے وفد کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور کچھ لمحات بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ بھی ہوٹل پہنچ گیا۔

امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں سنجیدہ نظر آئے، لیکن بات چیت ہوئی تو چہروں پر مسکراہٹ بھی آگئی اور ایک بار پھر ہاتھ ملائے گئے۔ فوٹو سیشن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے تعلقات بہترین رہیں گے اور بات چیت کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ 'یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہ تھا۔ ماضی کے تعصبات، تحفظات اور رویوں نے آگے بڑھنے میں مشکلات پیدا کیں لیکن دونوں ملکوں نے ملاقات کے لیے تمام رکاوٹیں عبور کیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کچھ زنجیروں نے ہمیں جکڑا ہوا تھا اور آنکھیں اور کان بند کر رکھے تھے لیکن یہ سب عبور کرکے یہاں پہنچے'۔

فوٹو سیشن کے بعد 45 منٹ تک جاری رہنے والی ون آن ون ملاقات میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ سرفہرست رہا اور 67 برس سے ایک دوسرے کے دشمن، ایٹمی ہتھیاروں سے برباد کرنے کی دھمکیاں دینے والے پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ گئے۔

صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے تعلقات بہترین رہیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے کہا، 'مسٹر کِم، آپ سے ملاقات ایک اعزاز ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم مل کر شاندار کامیابی حاصل کریں گے، اس ملاقات کے بغیر ہم اپنے اہم مسئلے اور پرانی دشمنی کا حل نہیں نکال سکتے تھے، ہم مل کر تمام معاملات حل کرلیں گے'۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کا کہنا تھا، 'چیلنجز کے باوجود ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ملاقات کے بارے میں تمام شکوک و شبہات اور افواہوں کو غالب نہیں آنے دیں گے اور امید ہے کہ یہ امن کے لیے مفید ثابت ہوگی'۔

شمالی کورین سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ 'ماضی میں ہمارے درمیان جو کچھ ہوا، ہم اسے بھلا کر ساتھ بیٹھیں گے، میرے خیال میں یہ امن کا آغاز ہے'۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنما ساتھ چلتے ہوئے ورکنگ لنچ کے لیے ہال میں گئے، جہاں ان کی تواضع کے لیے مغربی اور ایشیائی مزیدار کھانے رکھے گئے تھے۔

کم جانگ ان کے ساتھ چلتے چلتے امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ بات چیت توقع سے کہیں زیادہ اچھی رہی۔ آخر میں دونوں رہنماؤں نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات سے قبل جنوبی کوریا کے صدر مون جئے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سربراہ ملاقات ختم ہوتے ہی نتائج سے آگاہ کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جنوبی کوریا بھیجیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  51273
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں
ٹرمپ انتظامیہ نے خاموشی کے ساتھ پاکستانی افسران سے قطع تعلق کرتے ہوئے ایسے متعدد باہمی تربیتی اور تعلیمی منصوبوں کو ختم کردیا جو گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی بنیاد تھے۔
امریکی کانگریس میں نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن (دفاعی) بل منظور کر لیا گیا، جس کے تحت پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرکے 15 کروڑ ڈالر سالانہ کر دی گئی جبکہ امداد کو حقانی نیٹ ورک اور
امریکہ نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں