Thursday, 09 July, 2020
بغداد: امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا دھاوا، ٹاور نذر آتش

بغداد: امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا دھاوا، ٹاور نذر آتش

بغداد ۔ عراق میں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر شدید احتجاج کیا اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا، مظاہرین نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

بغداد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کو ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر پرتشدد احتجاج کیا اور اطلاعات کے مطابق مظاہرین سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ جب مظاہرین نے سفارت خانے کی بیرونی دیوار عبور کی تو اندر تعینات امریکی فوجیوں نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ ایک گارڈ ٹاور کو بھی بظاہر نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین عراق اور شام کی سرحد کے قریب عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر امریکی فضائی حملوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے اور خطے میں امریکی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

بغداد میں امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو سفارت خانے سے نکال لیا گیا ہے۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے عراقی سپیشل فورسز کے دستے مرکزی دروازے پر تعینات کر دیئے گئے تھے۔

یاد رہے چند روز قبل امریکہ کے عراق میں فضائی حملے کے دوران رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 2 درجن سے زائد اہلکار مارے گئے تھے جس پر عراقی حکومت نے امریکہ سے احتجاج بھی کیا تھا اور اس حملے کو عراقی خودمختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26484
کوڈ
 
   
مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں