Wednesday, 22 January, 2020
’’نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہو گیا‘‘

’’نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہو گیا‘‘

آکلینڈ ۔ دنیا بھر میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا جہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ، 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔
 
دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیویارک ٹائم اسکوائر پر نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب کی ریہرسل کی گئی جب کہ 12 ہزار پاونڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز اور 32 ہزار ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔

نیوایئر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پیرس میں آئفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا جب کہ جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  57728
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تائیوان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومھدی المھندس نے حشد الشعبی کے فوجی مراکز کو امریکہ کیطرف سے ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے بہائے گئے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے, امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید ہو گا۔
ایران، روس اور چین کی 3 روزہ مشترکہ بحری مشقیں بحیرہ عمان اور بحر ہند میں جاری ہیں. عالمی ڈرائع ابلاغ ان مشقوں کی اہمیت کے پیش نظر ان کو وسیع پیمانے پر کوریج دے رہے ہیں. مبصرین ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کو علاقے
امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں