Thursday, 13 February, 2025
وزیراعظم کا شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم

وزیراعظم کا شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم

لاہور - وزیراعظم شہباز شریف نے شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ خانہ پوری منظور نہیں، ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا جتھا پاکستان دشمنوں سے کم نہیں، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کی گئی، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر حملے کئے، ذمہ داروں کو چن چن کر انجام تک پہنچائیں گے، تمام مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جناح ہاؤس پر حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس المناک واقعہ کے بعد قوم غمگین ہے، اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، جن لوگوں نے اس بدترین حرکت میں حصہ لیا آئین میں جو سزا ہے ہر صورت دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے منصوبہ بندی کی ڈنڈے، لاٹھیاں لوگوں کے حوالے کئے، قانون ان کو گرفت میں لے گا، قانون میں درج سزائیں ان لوگوں کو ملیں گی تاکہ مثال بن جائے۔ یہ دلخراش منظر ملکی تاریخی میں کسی نے نہ سوچا تھا نہ دیکھا تھا، اپنے لوگوں نے دشمن بن کر ملک کی تنصیبات پر حملہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملات پر آج اسلام آباد میں میٹنگ کی تھی اور ہدایات جاری کیں، جنہوں نے منصوبہ بندی کی اور جو حملہ آور ہوئے انہیں چن چن کر پکڑا جائے، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کے مقدمات اے ٹی سی میں چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہدایات جاری کی ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائی جائیں، نگراں وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ خانہ پوری منظور نہیں، ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غازیوں اور شہیدوں کیخلاف عمران نیازی اور جتھہ حملہ آور ہوا، اپنے وطن میں اپنوں نے دشمن بن کر حملے کئے، جناح ہاس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کاش ہمیں 9مئی کا دن نہ دیکھنا پڑتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جلاؤ گھیرا کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعظم نے شہدا اور غازیوں کی یاد گاروں، حساس اداروں، عمارات اور جناح ہاؤس کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36765
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق کہا کہ جو مردم شماری ہوئی ہے اسی پر انتخابات کرائے جائیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہماری نہیں کیوں کہ ہماری مدت 12 اگست کو پوری ہوجائے گی

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں