Friday, 06 December, 2024
حکمران واردات کرنیوالے تھے عدلیہ نے روک دیا، عمران خان

حکمران واردات کرنیوالے تھے عدلیہ نے روک دیا، عمران خان

لاہور ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے رہائی کے بعد کارکنوں سے پہلے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے شکر گزار ہیں جس نے جعلی کیسز میں جیل جانے سے بچایا۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، نواز شریف نے آزاد عدلیہ کو تباہ کیا، عدلیہ کا شکر گزار ہوں کہ جعلی کیسز میں جیل جانے سے بچایا، مجھے گولی لگی تب کیوں توڑ پھوڑ نہیں ہوئی؟ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میرا فلسفہ نہیں، ہر طرح کے اشتعال کے باوجود ہم ہمیشہ پرُامن رہے ہیں، 25 مئی یاد رہے گی جب حکومت اور ہینڈلرز نے پولیس پر دباؤ ڈالا، 26مئی کو دھرنا دینا تھا میں نے دھرنا ختم کیا، مجھے پتا تھا لوگوں میں غصہ ہے، انتشار پھیل جائے گا اس لیے دھرنا ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملے میں ملوث تمام فنکار اور اداکاروں کا علم ہے، ہمارے دور میں 3 بار دھرنے دیے گئے ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے اور انھوں نے دفعہ 144 لگادی، جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار نہیں چاہتے، جو الیکشن سے خوفزدہ ہوں وہ انتشار چاہتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کو اسلام آباد گیا تو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، عدالتی فیصلے کے باوجود 45 افراد نے دروازہ توڑ کر چیزیں چوری کیں، میرے گھر پر حملہ ہوا اس پر مجھے بہت غصہ تھا، گھر پر اکیلی خاتون تھیں ان کو اس پر بھی شرم نہیں آئی۔

مجھ پر زندگی بھر میں ایک کیس نہیں تھا:
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کل سے مجھے خبریں ملنا شروع ہوئیں، اس سے پہلے پتا نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے، میں نےہمیشہ کہا انتشار سے بچو ہم نے کبھی انتشار میں نہیں پڑنا، جب اسلام آباد جا رہا تھا تو خبر مل گئی تھی کہ انھوں نے مجھے گرفتار کرنا ہے، جانے سے پہلے کہہ رہا تھا ورانٹ دیں میں گرفتاری کیلئے تیار ہوں، ہم آرام سے بیٹھے تھے شیشے توڑ کر حملہ کیا گیا، ایسے حملہ کیا گیا جیسے میں پاکستان کا بڑا دہشتگرد ہوں، دنیا نے دیکھا کہ مجھے کس طرح پکڑ کر لےجایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر زندگی بھر میں ایک کیس نہیں تھا، ایک سال میں کئی کیس کردیے، مجھ پر ایک دن میں 15 کرمنل کیس بنائے گئے ، انھوں نے مجھے ساری دنیا کے سامنے ذلیل کیا۔

القادر یونیورسٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بنا تو فیصلہ کیا تھا ملک میں سیرت النبیﷺ کو فروغ دینا ہے، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد سیرت النبیﷺ پر نئی لیڈر شپ پیدا کرنا تھا، القادر یونیورسٹی بنائی تاکہ صوفی ازم، روحانیت، ٹیکنالوجی پڑھائی جائے، ہماری کوشش تھی پاکستان میں صادق اور امین لیڈر شپ نکلے۔

عمران خان نے بتایا کہ 15مئی 2019 کو پروجیکٹ کا افتتاح کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کا کیس 7 ماہ بعد آیا۔

انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے، کہاں سے میں نے فائدہ اٹھایا؟ ٹی وی پر کبھی اتنا کنٹرول نہیں دیکھا جتنا آج ہے، پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ٹرسٹیز کو تنخواہ نہیں ملتی وہ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے بھی وارنٹ نکالے:
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیرت النبیﷺ جتنا سمجھا ہوں بشریٰ بی بی کی وجہ سے سمجھا ہوں، خود سے زیادہ تکلیف اس پر ہوئی کہ بشریٰ بی بی کے بھی وارنٹ نکالے، سابق نیب چیئرمین آفتاب سلطان کو سلام پیش کرتا ہوں، موجودہ چیئرمین نیب بے ضمیر کو شرم نہیں آئی ٹرسٹیز پر وارنٹ جاری کررہا ہے، شرم نہیں آئی کہ پردہ دار خاتون کا وارنٹ جاری کیا، کوئی یہ نہیں کرسکتا جو آپ نے اور ہینڈلرز نے کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے انھوں نے پکڑا تو اس کے بعد نہیں پتا کیا ہو، جب سپریم کورٹ پہنچا تو پتا چلا بہت انتشار ہوا توڑ پھوڑ ہوئی ہے، جو بھی سرکاری بلڈنگ جلائی گئی تحقیقات ہوں کہ اس کے پیچھے کون تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  88715
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
جمعیت علمائے اسلام ( جے یوآئی ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں40 افراد جاں بحق اور160 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خار میں خودکش دھماکا ورکرز کنونشن
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دے دیا۔ نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، نہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا اور نہ ہی شہباز

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں