Thursday, 28 May, 2020
حکومت کے نئی تعلیمی اصلاحات قابل تحسین ہیں، سی آر ایم

حکومت کے نئی تعلیمی اصلاحات قابل تحسین ہیں، سی آر ایم

اسلام آباد ۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی 450این جی اوز پر مشتمل نیٹ ورک چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم)نے وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے اور حکومت کی طرف سے شرح خواندگی میں اضافے کیلئے شروع کی گئی کاوش کو سراہا ہے ۔ 

سی آر ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروگرام کی تکمیل کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئے تاکہ جہاں کہیں بھی کوئی کمی ہے اسے فی الفور پورا کیا جاسکے کیونکہ نجی اخبار کی وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے حوالے سے شائع شدہ خبر کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سال کے اختتامی ایام میں 1بلین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے لیکن وقت کی قلت کے باعث فنڈز کا خرچ کیا جانا ناممکن تھا، مذکورہ فنڈ کو جلد از جلد استعمال میں لانے کی ہدایات جاری کی گئیں ،اس میں کوئی شق نہیں کہ فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث پروگرام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

سی آر ایم مذکورہ پراجیکٹ کے ذمہ داریونٹ سے استدعا کرتی ہے کہ اس پراجیکٹ کے حوالے سے معلومات اورفنڈ جاری کرنے میں تاخیر کے اسباب کو واضح کیا جائے ۔ سی آر ایم وزارت کیڈ سے بھی متمنیٰ ہے کہ شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ پراجیکٹ وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارم پروگرام کی کارکردگی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔سی آر ایم نے مزید مطالبہ کیا کہ پاکستان اس وقت تعلیمی مسائل کا شکار ہے جوکہ اس بات کا متقاضی ہے کہ پروگرام کے فنڈز جاری کرنے کے عمل میں شفافیت لائی جائے نہ صرف یہ بلکہ منصوبہ بندی پر بھی غور کیا جائے۔سی آر ایم نے کہا کہ مکمل بجٹ کا 5فیصد حصہ بچوں کیلئے مختص کیا جائے ،وزارت کیڈ 4000کمپیوٹر طالبات کے سکولوں کو فراہم کرے گی مگر یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کمپیوٹر کو استعمال میں بھی لایا جائے ،اس تمام عمل میں ہمیں سیاسی ساتھ کی بھی ضرورت ہے اور اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ وسائل کے استعمال کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ 

چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم)کا نیشنل سیکرٹریٹ رکھنے والی این جی او یوگڈ سید اشتیاق الحسن گیلانی نے ’’عالمی لٹریسی ڈے‘‘کی مناسبت سے کہا کہ آرٹیکل 25-Aپر مکمل عملدرآمد کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اسی صورت میں ہی ممکن ہے جب نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93795
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ماعت اسلامی حلقہ پی پی 114 کے امیدوار راجہ ابرار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں روزانہ12ارب روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ اور حکمرانوں کی گڈ گورننس کاپول کھولنے کے لیے کافی ہے۔ حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں سے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے
سردار ہاؤس نہر کنارے بانی تحصیل سرائے عالمگیر سابق وزیر قانون چوہدری محمدفاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں (30دسمبر بروز ہفتہ )میٹنگ کا انعقاد، فاروق شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہید جمہوریت کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آر آئی یو جے انتخابات جرنلسٹ پینل کا کلین سویپ، افضل بٹ صدر، ناصر ہاشمی سینئر نائب صدر، علی رضا علوی جنرل سیکرٹری، اصغر چوہدری سکرٹری مالیات، جاوید سومرو، خالد گردیزی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
چلڈرن آئی ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گااور اس میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ پچیس اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ہسپتال میں خدمات سرانجام دینگے

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں