Monday, 18 November, 2019
بیت المقدس امت مسلمہ کا مرکز ہے، سید ندیم گیلانی

بیت المقدس امت مسلمہ کا مرکز ہے، سید ندیم گیلانی

کھاریاں ۔ صدر پریس کلب کھاریاں سید ندیم گیلانی نے کہا ہے کہ بیت المقدس امت مسلمہ کا مرکز ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے سفارتخانہ کو بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے. امریکی صدر اپنے غیر دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے پوری دنیا کو لڑائی میں جھونکنا چاہتا ہے۔عالمی برادری نے امریکی سفارتخانہ کوبیت المقدس منتقل کرنے کا نوٹس نہ لیاتوپوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب کھاریاں سید ندیم گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس امت مسلمہ کا مرکز ہے ۔امریکی صدر اپنے غیر دانشمندانہ فیصلوں کے ذریعے پوری دنیا کو لڑائی میں جھونکنا چاہتا ہے۔ امریکی صدرٹرمپ نے سفارتخانہ کو بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے.عالمی برادری نے امریکی سفارتخانہ کوبیت المقدس منتقل کرنے کا نوٹس نہ لیا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ 

انہوں نے عالم کفرکے مقابلے میں عالم اسلام کومتحد ہونا چاہئے ورنہ ہم کب تک اکیلے اکیلے مار کھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ صرف وہاں کے باسیوں ہی کا نہیں ،بلا تفریق مکتب و مسلک پورے عالم اسلا م کا مسئلہ ہے،بیت المقدس صرف فلسطین کے مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ او،آئی ،سی اور اقوام متحدہ کو اپنی خاموشی ترک کرنا ہوگی۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25491
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کیخلاف قرارداد کو ویٹو کرنا شرمناک ہے یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، امت مسلمہ کو مذمت سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔
کرسمس ڈے ‘‘ کے حوالہ سے مسیحی برادری کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، مسیحی عبادتگاہوں کوصاف ستھرااور رنگ وروغن کردیاگیا،جبکہ گرجاگھروں پرلائٹنگ وغیرہ بھی کردی گئی ہے ،مسیحی مردوخواتین اوربچے کرسمس کیلئے نئے کپڑے،جوتے ،جیولری وغیرہ خریدنے میں مصروف ہیں۔
پروفیسر محمد رفیق کھٹانہ ، پروفیسر بوعلی منور کی قیادت میں تحصیل گجرات کی معروف شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ اور ضلعی صدر چوہدری ضیاء محی الدین کی کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی قیادت میں بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف عید گاہ کھاریاں سے جی ٹی روڈ تک پر امن احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا۔ یلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظورتارڑ نے کی ۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں