Wednesday, 23 September, 2020
ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے بعد شہبازشریف اور راناثناء اللہ کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، را جہ نعیم نواز

ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے بعد شہبازشریف اور راناثناء اللہ کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، را جہ نعیم نواز

کھاریاں (راجہ عرفان عباس جنجوعہ) راہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 114را جہ نعیم نواز آف پوران نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی، مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت معاملے کو 2023 تک لے کر جا رہی ہے، ماڈل ٹاؤن رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں، ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے۔ حکومت کرپشن کرنے والوں کو بچا رہی ہے، اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، ملک کے معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں، حکومت فوری الیکشن کا اعلان کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مقبول ہے تو الیکشن کروادیں، ہم حکومت میں آ کر کھیلوں کو بھی درست کریں گے، ختم نبوت قانون پر قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ اصل ملزم کون ہے، پوری قوم راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے انتشار پھیلے گا، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی۔ 
انہوں نے کہا کہ وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، نواز شریف اور اسحاق ڈار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے بڑھ رہے ہیں، حکومت ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتی، ملکی حالات کی بہتری کیلئے انتخابات ضروری ہیں۔الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔

را جہ نعیم نواز نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ میں شہبازشریف اور راناثناء اللہ ملزم ہیں، ان دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہیے، ماڈل ٹاؤن معاملے پر سب کو طاہر القادری کی حمایت کرنی چاہیے، طاہر القادری جو ایکشن لیں گے ہم ان کی حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2235
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سابق امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 114و تحریک انصاف راجہ نعیم نواز آف پوران نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر منصوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے 56کمپنیوں میں 80ارب کی کرپشن کا سیکنڈل سامنے آنے سے شہباز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہے۔
ادارہ تحفظ برائے اطفال (چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئربیورو) پنجاب نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے 6518 بچے بازیاب کرائےگئےاورمختلف شہروں سے 145 بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں