Thursday, 22 August, 2019
رواں سال پنجاب بھر سے 6518 بچے بازیاب کرائےگئے، رپورٹ

رواں سال پنجاب بھر سے 6518 بچے بازیاب کرائےگئے، رپورٹ

کھاریاں (رپورٹ۔ راجہ عرفان عباس جنجوعہ ) ادارہ تحفظ برائے اطفال (چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئربیورو) پنجاب نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے 6518 بچے بازیاب کرائےگئےاورمختلف شہروں سے 145 بچے لاپتہ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ برائے اطفال (چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئربیورو) پنجاب نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے 6518 بچے بازیاب کرائےگئے اور مختلف شہروں سے 145 بچے لاپتہ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے 1614 بچے ریسکیو اور 1309 بازیاب کرائے گئے جبکہ گوجرانوالہ سے 1059 بچے ریسکیو اور 954 بازیاب ، فیصل آباد سے 896 بچے ریسکیو اور 918 بازیاب، راولپنڈی سے 1183 بچے ریسکیو اور1200 بازیاب کرائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ سے 1336 بچے ریسکیو اور1170 بچے بازیاب، ملتان سے 642 بچے ریسکیو اور640 بچے بازیاب کرائےگئے۔ اس کے علاوہ بہاولپور سے 328 بچے ریسکیو اور306 بچے بازیاب اور رحیم یارخان سے 24 بچے ریسکیو اور24 بچےبازیاب کرائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال30مئی کو لاہور کے علاقے شالامار لنک روڈ کے قریب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر کے ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے سارا ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا تھا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ نے سنیئر افسران کے حکم پر میڈیا نمائندوں کو دفترمیں داخل ہونے اور کوریج سے روک دیاتھا

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72961
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
راہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 114را جہ نعیم نواز آف پوران نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف نے معیشت تباہ کر دی ہے، وزراء کا کام شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے، دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گی،
صو با ئی و زیر محنت و افراد ی قو ت را جہ اشفا ق سر ور نے کہا ہے کہ یو م تکبیر پا کستا ن کا قا بل فخر اعزا ز،بقا ، سلا متی اور تحفظ کا ضا من ہے،اللہ تعا لی نے قا ئد مسلم لیگ (ن) محمد نو ا ز شر یف کو یہ جرا ت دی کہ انہو ں نے صر ف ایک فیصلے سے نہ صر ف عا لم اسلا م بلکہ دنیا بھر میں پا کستا ن کے وقا ر میں اضا فہ کیا
اسلام آباد کے تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاؤ ن فیز 8 میں ایک لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیاجس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں