Thursday, 24 October, 2019
تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں ڈاکو راج

تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں ڈاکو راج

کھاریاں ( راجہ عرفان عباس جنجوعہ) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ میں ڈکیتوں کا راج۔ عوام کو سرعام سرشام گن پوائنٹ پر لوٹا جانے لگا۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ عوام کی جان اور عزتیں غیر محفوظ ہو گئیں گذشتہ رات بحریہ فاؤنڈیشن کالج سے ملحقہ جی ٹی روڈ پر دو گھروں میں مسلح ڈاکہ ڈالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ بحریہ فاؤنڈیشن کالج کے بالمقابل واقع دو گھروں میں 5/6سے زائد مسلح ڈکیتوں کی ایک ہی رات میں واردات کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان۔ خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر جامع تلاشی لی گئی سامان بکھیرا گیا الماریوں کے کنڈے کاٹے گئے 

مسلح ڈاکو رات9بجے کے قریب حاجی نذیر احمد اور عاطف کے گھروں میں گھسے، گھروں میں گھسنے کے لئے سیڑھی کا استعمال کیا۔ بیرونی بالکنی کی کھڑکی کی جالی کاٹ کر گھسے۔ خواتین اور بچوں کو جگایا ۔ حاجی نذیر کے گھر سے 6تولے طلائی زیورات،60ہزار نقدی اور ریکس گھڑی، کپڑے، ڈریس کوٹ، طلائی سٹینڈ لوٹے جبکہ عاطف کے گھر سے غیر ملکی کرنسی 2لاکھ روپے۔16تولے طلائی زیورات، آئی پیڈ فون اور دیگر سامان لے اڑے۔

 گذشتہ دوروز قبل پنجن کسانہ میں بھی اسی طرح کی تین ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ مزاحمت پر گن مین اور گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا کروڑوں روپے کا نقصان۔ طلائی زیورات، غیر ملکی کرنسی، پاکستانی کرنسی، اسلحہ اور گھریلوساز و سامان بھی لوٹا گیا عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ پولیس صرف ایف آئی ار درج کرنے تک ہی محدود ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5936
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چلڈرن آئی ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گااور اس میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ پچیس اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ہسپتال میں خدمات سرانجام دینگے
اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا- تفصیلات کے مطابقجمعہ کے روز اوکاڑہ ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر کے قریب لاہور سے ساہیوال جانے والی وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے
لاہور کے علاقے راوی روڈ پر جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 فائر فائٹرز سیمت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق فیکٹری میں جوتوں کی پروڈکشن جاری تھی اور کاریگر کام میں مصروف تھے کے اچانک عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی
اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے قریب کٹاریاں ناکے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکارسمیت تین زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقبول ترین
حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلوں کی
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں