Thursday, 22 August, 2019
مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ملک جمیل اعوان

مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ملک جمیل اعوان

کھاریاں(راجہ عرفان عباس جنجوعہ) سابق  ایم این اے حلقہ این اے 107وراہنما مسلم لیگ (ن) ملک جمیل اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لیگی قیادت کے ویژن کی وجہ سے پاکستان میں ہم مثبت انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا، لیگی قیادت نے اسی حوالے سے ایک انفراسٹرکچر تیار کرلیا ہے، جس پر عمل پیرا ہے اوراس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے، نوازشریف سے سیاست کرنے کا حق کوئی نہیں چھین سکتا،دوسروں پر الزام لگانے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ آگے بڑھتی ہوئی پاکستان کی ترقی ہے جو عمران خان کو برداشت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے، اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چین نے پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  90673
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر کسی کی زندگی مشکل بنا دی ہے کیونکہ وہ ویژن اور عوامی خدمت کے جذبے سے محروم ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمارے 1122 سمیت بہت سے منصوبوں کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
جمعیت علمااہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کا نائن الیون حملوں میں ملوث کرنے کے بل کی منظوری سعودی حکمرانوں کے مکافات عمل کا نتیجہ ہے، آل سعود امت پر ظلم اور بادشاہت ختم کریں۔
چلڈرن آئی ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گااور اس میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ پچیس اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ہسپتال میں خدمات سرانجام دینگے
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک حسو میں کرین بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کی وجہ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرین کے ذریعے کھائی میں گری کار کو نکالا جارہا تھا اور انہی کوششوں کے دوران کرین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکراگئی

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں