Thursday, 13 August, 2020
عدالت عالیہ کا فیصلہ عمران خان کے سچا ہونے کا ثبوت ہے، چوہدری اجمل

عدالت عالیہ کا فیصلہ عمران خان کے سچا ہونے کا ثبوت ہے، چوہدری اجمل

کھاریاں ۔ عدالت عالیہ کے فیصلہ سے عمران خان کے سچا ہونے کا ثبوت سامنے آیا ہے عمران خان حقیقی معنوں میں محب وطن لیڈر اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں۔ آزاد عدلیہ کے تاریخی فیصلے پر مقرر ججوں کو خراج تحسین جبکہ عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین چوہدری اجمل حسین پیارا صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ حلقہ پی پی115نے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آف شور کمپنی کو فروخت کر کے رقم پاکستان میں لائی اور یہاں پر خرچ کی یہی ایک محب وطن کا وطیرہ ہوتا ہے اور ایمانداری کی دلیل بھی۔ عدالت عالیہ نے حق سچ کا فیصلہ دیا ہے جہانگیر خان ترین کے فیصلے پر اپیل کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سب کا جمہوری حق ہے ہم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہرکال پر لبیک کہتے ہوئے کرپشن کے خلاف جنگ میں ادنیٰ سپاہی کا کردار ادا کرتے رہیں گے اور عدلیہ کے تحفظ کے لئے میاں برادران کی بڑھکوں کا منہ توڑ جواب دیں گے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  78682
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دولتالہ کے علاقے موہڑہ حیات میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مقبول ترین
قومی اسمبلی سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، شرکت داری محدود ذمہ داری سمیت پانچ بلز منظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں کمپنیز ترمیمی بل اور نشہ آور اشیا کی روک تھام کا بل بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ موادسوشل میڈیا پربھیج دیتی ہے اورپھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے سعودی بن سلمان ولی عہد کو طلب کرلیا ہے۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی منسوخ ہوگئی۔ نون لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے نیب آفس بلایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں