Thursday, 24 October, 2019
قبلہ اول کی پکارپرمسلم حکمرانوں کی خاموشی قیامت کی علامت ہے،چوہدری ارشد ایڈووکیٹ

قبلہ اول کی پکارپرمسلم حکمرانوں کی خاموشی قیامت کی علامت ہے،چوہدری ارشد ایڈووکیٹ

سرائے عالمگیر (راجہ عرفان عباس جنجوعہ) قبلہ اول کی پکار لیکن مسلم امہ کے حکمرانوں کی خاموشی قیامت کی علامت ہے، ترکی کے صدر طیب اردگان نے مسلم امہ کی حقیقی نمائندگی کی ،کوئٹہ میں مسیحی برادری پر دہشتی گردی کا حملہ قابل مذمت پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک کی اعلی ترین عدلیہ نے صادق اور آمین قرار دیکر قوم کی رہنمائی فرمائی ہے ،ان خیالات کااظہار رہنما پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی پنجاب چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے پرنٹ میڈیاکو جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کامسلم امہ کے قبلہ اول پر قبضہ قابل مذمت ہے لیکن افسو س کا مقام ہے کہ اس مسلے پر مسلم امہ کے واحد ملک ترکی کے صدر طیب اردگان نے پوری مسلم امہ کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی جبکہ دیگر تمام مسلم ممالک کے سربراہان خاموشی کا بت بنے ہوئے ہیں، مسلم امہ کے سربراہاں کا یہ عمل قیامت ایمان کی کمزوری یا بزدلی کا نشان ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں مسیحی برادری پر دہشت گردوں کابزدلانہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر وارہے ،اس گھڑی میں پری قوم مسیحی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، چوہدری ارشد نے عدلیہ کے تاریخی فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک کی اعلی عدلیہ نے صادق اورآمین قرار دیکر پوری قوم کی رہنمائی فرما دی ہے ،اب چوروں اور ڈکیتوں سے چھٹکارا یقینی ہو گیاہے ،عمران خان پر کیچڑاچھالنے والے اب حیران وپشیمان ہیں اورعمران خان کی آمدہ حکومت سے خائف ہو چکے ہیں کہ اب ان کا مستقبل تاریک اورکال کوٹھڑی میں گزرے گا

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46481
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کیخلاف قرارداد کو ویٹو کرنا شرمناک ہے یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، امت مسلمہ کو مذمت سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔
راہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری ناصراحمد چھپرایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کا انجام برا ہو گا۔ ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ن لیگ کے اندر جو عاشقان رسول موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما صدر ثانی فاؤنڈیشن پاکستان نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یا اسرائیل کا یہ خواب ادھورا رہے گا
گجرات کی پنکھا ساز فیکٹری میں سگریٹ سے ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے دو مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزدور پیٹرول کیساتھ پنکھوں کو دھو رہے تھے۔

مقبول ترین
حکومت نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتی فیصلوں کی
دفتر خارجہ کی جانب سے اس دورے کا اہتمام کیا گیا تاکہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کرنے کے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا جاسکے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں