Thursday, 17 October, 2019
یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

گجرات (راجہ عرفان عباس جنجوعہ)امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کیخلاف قرارداد کو ویٹو کرنا شرمناک ہے یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، امت مسلمہ کو مذمت سے آگے بڑھ کر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف سلامتی کونسل میں مصرکی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے اس بات کاثبوت دیا ہے کہ اسے دنیا کی کوئی پرواہ نہیں۔وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کرنا چاہتاہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کے متعصبانہ فیصلے پرپوری دنیا میں امریکہ کے خلاف شدید احتجاج اورتنقید ہورہی ہے بیت المقدس فلسطین کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے اہم ہے۔امریکی واسرائیلی گٹھ جوڑ قابل قبول نہیں۔یہودونصاریٰ کے گھناؤنے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ یہودوہنودکے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرے۔حکومت پاکستان اس اہم مسئلے کو پوری طرح عالمی برادری میں اجاگر کرے۔او آئی سی کوبھی مذمت سے آگے بڑھ کراقدامات کرنے ہوں گے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36672
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قبلہ اول کی پکار لیکن مسلم امہ کے حکمرانوں کی خاموشی قیامت کی علامت ہے، ترکی کے صدر طیب اردگان نے مسلم امہ کی حقیقی نمائندگی کی ،کوئٹہ میں مسیحی برادری پر دہشتی گردی کا حملہ قابل مذمت پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے
راہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری ناصراحمد چھپرایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کا انجام برا ہو گا۔ ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ن لیگ کے اندر جو عاشقان رسول موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما صدر ثانی فاؤنڈیشن پاکستان نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دئے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یا اسرائیل کا یہ خواب ادھورا رہے گا
گجرات کی پنکھا ساز فیکٹری میں سگریٹ سے ہونے والی آتشزدگی کی وجہ سے دو مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزدور پیٹرول کیساتھ پنکھوں کو دھو رہے تھے۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں