Thursday, 28 May, 2020
اوکاڑہ: وین ، بس اور ٹریلر میں ٹکر ، تین جاں بحق

اوکاڑہ: وین ، بس اور ٹریلر میں ٹکر ، تین جاں بحق

اوکاڑہ - اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر وین ، بس اور ٹریلر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق 15زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا- تفصیلات کے مطابقجمعہ کے روز اوکاڑہ ملٹری فارم ہیڈ کوارٹر کے قریب لاہور سے ساہیوال جانے والی وین ، بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے ، تیز رفتاری کے باعث وین ، ٹریلر کے پیچھے جا ٹکرائی اور پیچھے سے آنے والی بس نے بھی وین کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے ۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں پر انکو طبی امداد دی جارہی ہے-

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67789
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔
چلڈرن آئی ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گااور اس میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ پچیس اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ہسپتال میں خدمات سرانجام دینگے
لاہور کے علاقے راوی روڈ پر جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 فائر فائٹرز سیمت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق فیکٹری میں جوتوں کی پروڈکشن جاری تھی اور کاریگر کام میں مصروف تھے کے اچانک عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی
مردان میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو تھانہ لنڈخور کی حدود میں پیش آیا۔ مقامی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک مفرور ملزم کے بارے میں اطلاع ملنے پر جب چھاپہ مارا گیا

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں