Thursday, 28 May, 2020
الشفا ٹرسٹ پاکستان کا پہلا چلڈرن آئی ہاسپٹل بنائے گا

الشفا ٹرسٹ پاکستان کا پہلا چلڈرن آئی ہاسپٹل بنائے گا
راولپنڈی:الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے صدر جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
سپیشل اسائنمنٹس ڈیسک

 

راولپنڈی:الشفاء ٹرسٹ آئی پاسپٹل کے صدر جنرل (ر) حامد جاوید نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر ایک منٹ میں ایک بچہ بصارت سے محروم ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں بچوں میں اندھے پن میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جنکی تعداد پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ بچوں کی بینائی لوٹانے اور اندھے پن کے سد باب کیلئے ایک ارب روپے کی مالیت سے جدید ترین اور پاکستان کا پہلا چلڈرن آئی ہاسپٹل قائم کیا جا رہا ہے جہاں سالانہ 6 ہزار بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ 

جنرل حامد جاویدنے بچوں کی بیماریوں پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق  85 فیصد نابینا افراد کو اگر بچپن میں بر وقت طبی امداد ملتی تووہ آج معاشرے کے کارآمد شہری ہوتے۔

انھوں نے بتایا کہ چلڈرن آئی ہسپتال دو سال میں مکمل ہو گااور اس میں عالمی معیار کی تمام سہولیات دستیاب ہونگی ۔ پچیس اعلیٰ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ہسپتال میں خدمات سرانجام دینگے اور یہاں نومولود بچوں سے لے کر سولہ سال تک کی عمر کے بچوںتک کا علاج ہو سکے گا۔

الشفا کے صدر نے کہا کہ اس پر خرچ آنے والی خطیر رقم مخیر خواتین و حضرات فراہم کر رہے ہیں ۔ہسپتال کا سنگ بنیاد 6 اپریل کو رکھا جائے گا۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8140
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سات روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، یہ تقریبات25دسمبر تک جاری رہیں گی۔
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے آبی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور صحت عامہ پر اس کے شدید منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ حکمران اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو قربان کرنے پر تلے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر کسی کی زندگی مشکل بنا دی ہے کیونکہ وہ ویژن اور عوامی خدمت کے جذبے سے محروم ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمارے 1122 سمیت بہت سے منصوبوں کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
پاکستان تحریک انٖصاف کی راہنما حلقہ این اے 107 محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔عوام کی محر میوں کا ازالہ پاکستان تحریک انصاف کر ے گی موجودہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکار پریشانی کا شکار ہیں

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں