Thursday, 28 May, 2020
دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم اپنی بیوی سے مقدمہ ہار گئے

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم اپنی بیوی سے مقدمہ ہار گئے

لندن ۔ دبئی کے حکمران شیخ المختوم کی لندن کی عدالت میں دائر کی گئی اپنے مقدمات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق شیخ المختوم کی 45سالہ اہلیہ شہزادی حیاءگزشتہ سال بچوں سمیت متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر برطانیہ چلی گئی تھی اور کچھ عرصہ وہاں روپوش رہنے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔ دوسری طرف شیخ المختوم نے بھی بچوں کی حوالگی کے لیے برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

شیخ المختوم نے ایک اور درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ اس قانونی لڑائی اور مقدمات کے فیصلوں کو خفیہ رکھا جائے جو اب مسترد کر دی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس پیشی پر شہزادی حیاءبھی لندن کی اپیل کورٹ میں حاضر ہوئیں۔ شہزادی حیاءنے ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی بار منظرعام پر آ کر بتایا تھا کہ وہ اپنی سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے ملک سے فرار ہوئیں۔ شیخ المختوم کی دو صاحبزادیوں نے بھی فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں پکڑ لیا گیا اور اس کے بعد ان کی کوئی خبر باہر نہیں آ سکی۔ 

شہزادی حیاءکا کہنا تھا کہ ”آج جو میری سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ ہوا، کل یہی کچھ میری اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ہونا تھا، چنانچہ میں اپنے بچوں کو ایسے بھیانک مستقبل سے بچانے کے لیے ملک سے فرار ہوئی۔“ واضح رہے کہ شہزادی حیاء شیخ المختوم کی سب سے چھوٹی اہلیہ ہیں جن کا تعلق اردن کے شاہی خاندان سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7723
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن خاتون قطرایئر لائن پردوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے
برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کا شمار دنیا کی ایسی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو مرنے کے بعد بھی آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ لیڈی ڈیانا کو ان کی سحر انگیز شخصیت اور انسانیت کی خدمت کے کاموں کی وجہ سے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں