Thursday, 22 August, 2019
’’سندھ پولیس کے اہلکار غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث نکلے‘‘

’’سندھ پولیس کے اہلکار غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث نکلے‘‘

کراچی ۔ سندھ پولیس کے اہلکار اسلحے کی فروخت  اور جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے دھندے میں ملوث نکلے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مشترکہ کارروائی کی اور 3پولیس اہلکاروں کے ساتھ 5 دیگر ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سیاسی جماعت کا ایک ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے۔

ملزمان میں سندھ ریزیرو پولیس کے اے ایس آئی عمر دراز خان، حوالدار سید نادرعلی شاہ اور اسپیشل برانچ کا حوالدار سید شاہد علی شامل ہیں۔ دیگر ملزمان کی شناخت فیضان علی، جنید، زوہیر کمال، صدام صدیقی اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر کامران پریڈی کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان جعلی اسلحہ لائسنس، جعلی ڈگریاں اور دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم کامران پریڈی ہتھیار حوالدار نادر شاہ کو فروخت کرتا تھا جبکہ حوالدار نادر شاہ جعلی لائسنسوں پر اسلحہ خیبر پختونخوا سے بھی اسمگل کرتا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد جی 3 رائفل، 18 میگزینز، سیکڑوں گولیاں، 140جعلی اسلحہ لائسنس،233 مختلف اقسام کی جعلی دستاویز، جعلی ڈگریاں،جعلی ڈرائیونگ لائسنس، سیکڑوں سرکاری جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اسکے علاوہ ملزمان سے جعلی دستاویزات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز،کلر پرنٹرزاور پرنٹنگ کا سامان بھی ملا ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں 7 سے 8 ہزار جعلی اسلحہ لائسنس،4ہزار جعلی تعلیمی اسناد، سیکڑوں ڈرائیونگ لائسنس اور مختلف اداروں کی جعلی این او سیز بھاری رقم کےعوض فروخت کرچکے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فیضان غیر قانونی اسلحہ کا ڈیلر ہے جس کی نشاندہی پر گرفتاریاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اہم سرکاری دستاویزت، جعلی ڈگریاں، جعلی ڈرائیونگ اور اسلحہ لائسنس، کراچی کے مختلف ضلعی کمشنرز کی جعلی مہریں، ٹھٹھہ اور مختلف اضلاع کی جعلی مہریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان ممنوعہ بور کا اسلحہ بناتے تھے اور اس کام میں ملوث پولیس اہلکار اسلحہ کی فروخت کے لیے جعلی دستاویزات پشاور سے لاتا تھا، ملزمان جعلی این او سی اور اسلحہ لائسنس دیتے تھے جس سے انہوں نے کروڑوں روپے کمائے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کامیاب کارروائی پر رینجرز اور سندھ پولیس کے مبارکباد دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65730
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی کی طرح سمجھتے ہیں۔ ایران کے تین روزہ دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔
پاکستانی پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایک دلچسپ آڈٹ پیرا سامنے آیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی نے موٹر وے پولیس کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ آئی ایس آئی کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس
فیس بک ڈیٹا جمع کرنے کے لحاظ سے دنیا کے بااثر ترین اداروں میں سے ایک ہے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کمپنی کے اندر کیا ہوتا ہے اور یہ کام کیسے کرتی ہے؟

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں