Tuesday, 15 October, 2019
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 4 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 4 افراد ہلاک
فائل فوٹو

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر مرکزی ایئرپورٹ کے قریب واقع بھارتی سرحدی محافظوں کے کیمپ پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سری نگر میں مرکزی ہوائی اڈے کے قریب بارڈر سیکیوریٹی فورس (بی  ایس ایف) کے ایک کیمپ پر رات گئے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق 3 حملہ آوروں نے کیمپ پر دھاوا بولا جس کے بعد بھارتی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لیے جوابی کارروائی شروع کی۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا. 

ڈی جی پولیس ایس پی وید نے بتایا کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس تھے۔ حملے میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

حملے کے بعد ہوائی اڈے تک جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں جنہیں علاقے کو کلیئر قرار دینے کے بعد بحال کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے اور پاکستان پر عالمی سیاسی دباؤ بڑھانے کےلیے اپنے کیمپوں پر حملوں کا ڈھونگ رچاتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  37746
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نادرا نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ میں گرو کا نام درج کرانے کی سہولت دے دی ہے اور اب خواجہ سرا اپنے والد کی جگہ شناختی کارڈ میں گرو کا نام لکھوا سکیں گے، نادرا نے اپنی پالیسی ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔
پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔
دسمبر 2014 ء کے انتخابات کے بعد جب جموں وکشمیر (مقبوضہ کشمیر) میں ایک معلق اسمبلی وجود میں آئی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بیساکھی کے سہارے اقتدار میںآئی، تو طے ہوا تھا

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں