Wednesday, 21 August, 2019
’’کراچی میں اے ٹی ایمز کے ذریعے بڑے فراڈ کا انکشاف‘‘

’’کراچی میں اے ٹی ایمز کے ذریعے بڑے فراڈ کا انکشاف‘‘

کراچی ۔ کراچی کے  اے ٹی ایمز میں اسکمرز لگا کر صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے صارف رقم پاکستان میں نکلوائے گا تاہم پیسے چین میں موجود کسی شخص کو ملیں گے۔ گزشتہ کئی روز کے دوران سیکڑوں صارفین اپنی رقم کھو چکے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق اے ٹی ایم اسکمرز نے کراچی کے 579اے ٹی ایم کارڈز سے رقم نکالی۔

کارڈز سے اکاؤنٹ تک رسائی اے ٹی ایم میں خفیہ ڈیوائس لگا کر حاصل کی گئی جبکہ بینک کی کارروائی کے بعد ہی صارفین کو لاکھوں روپے کی چوری کے بارے میں پتہ چلا۔ ایف آئی اے نے بھی سائبر کرائم ایکٹ کے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسکیمنگ کیا ہے؟
اے ٹی ایم مشین میں ٹیکنالوجی سے نقب لگانے کا طریقہ اسکیمنگ کہلاتا ہے۔ کبھی اے ٹی ایم کی کارڈ سلاٹ پر دو نمبر کارڈ ریڈر چپکادیا جاتا ہے، کہیں دو نمبر کی پیڈ اے ٹی ایم پر سجادیا جاتا ہے۔

جرم کی اس کہانی میں ایک اور ٹوئسٹ خفیہ کیمرے کا ہے جس کی آنکھ اے ٹی ایم کا پن کوڈ ریکارڈ کرکے سارا ڈیٹا اپنے کرائم ماسٹر تک پہنچا دیتی ہے۔ کچھ اسکمرز اے ٹی ایم کا ڈسپلے ہی بدل دیتے ہیں۔

اسکیم سے کیسے بچیں؟
اس اسکیم سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جس مشین میں آپ اپنا اے ٹی ایم کارڈ ڈال رہے ہیں وہ اس کے ساتھ کوئی مشتبہ چیز تو نہیں جڑی ہوئی۔

اسکیمر کے لیے آپ کا پن کوڈ بہت اہم ہے جس کے بغیر چوری ممکن نہیں۔ جب آپ اپنا پن کوڈ مشین میں ڈالیں تو یہ کام چھپا کر کریں تاکہ اسکیمر کیمرے کی مدد سے اسے نہ دیکھ پائے۔

اگر کسی اے ٹی ایم مشین کے ساتھ آپ کو کوئی مسئلہ دکھائی دے تو وہاں سے اپنے پیسے نہ نکالیں اور بنک انتظامیہ کو رپورٹ کریں۔

حبیب بینک انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، ترجمان اسٹیٹ بینک
ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حبیب بینک کے  اے ٹی ایم کارڈ کا ڈیٹا اسکیم ہونے کی معلومات ملی ہیں، معاملہ پر بینک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جاسکیں گی۔

متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹس سے ایک کروڑ روپے کی رقم نکالی گئی، ترجمان حبیب بینک
ترجمان حبیب بینک نوید اصغر کے مطابق متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹس سے ایک کروڑ روپے کی رقم نکالی گئی جبکہ 579صارفین کےاکاؤنٹس سے رقم نکلنے کی شکایات ملیں۔ نوید اصغر نے کہا کہ ملک بھر میں ایچ بی ایل کے دو ہزار اے ٹی ایم لگے ہوئے ہیں تاہم صرف چار مشینوں پر اسکیمنگ ڈیوائس لگے ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثر ہونے والی اے ٹی ایم میں ایک کراچی اور 3 اسلام آباد کی تھیں جنہیں کلیئر کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رقم نکلنے کی صورت میں بینک کی جانب سے صارف سے ٹیلی فون پر تصدیق کی جاتی ہے جبکہ تصدیق نہ ہونے پر اے ٹی ایم کارڈ بلاک کردیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہمتاثرہ صارفین کی رقم تحقیقات کے بعد واپس کی جارہی ہیں۔

اسکیمنگ کی شکایت موصول نہیں ہوئی، ترجمان یو بی ایل
ترجمان یو بی ایل کے مطابق بینک کو اے ٹی ایم سے اسکیمنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 صارفین کا اے ٹی ایم کارڈ دوسرے اے ٹی ایم پر استعمال کرنے پر شکایات ملیں۔ ایم پراسکیمنگ سے بچنے کی ڈیوائس لگی ہوئی ہے۔ بہ شکریہ جیو نیوز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5339
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔
کوئی شک نہیں کہ امریکی صدر کی سکیورٹی باریک بینی کے ساتھ اعلی ترین درجے کی منصوبہ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک میں بہترین سکیورٹی اہل کاروں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے جس کا مطلب ہے

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں