Monday, 17 December, 2018
نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد . نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نیب احتساب عدالت سے رجوع کرکے ان کے وارنٹ حاصل کرے گی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب حکام پیر کو احتساب عدالت سے رجوع کرکے مجرمان کے وارنٹ حاصل کریں گے۔ نیب نے احتساب عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے لیے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد لندن میں موجود نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ امکان ہے کہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کی صورت میں انہیں ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ کیپٹن (ر) صفدر ملک میں ہی موجود ہیں وارنٹ ملنے پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31472
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔
سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی۔

مقبول ترین
جنگ کسی بھی معاشرے کیلئے نہ صرف بربادی کا سامان فراہم کرتی ہے بلکہ جنگ زدہ علاقے معاشی طور پر بھی ترقی اور تعمیر کے عمل میں پیچھے رہ جاتا ہے۔ جنگوں کی وجہ سے تقسیم ہونے والے خاندانوں کے دل کی کیفیت اور کرب تو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں
امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے کہ امریکہ یمن سعودی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار ہو جائے.امریکہ کی وزارت خارجہ کے وزیر پومپیو نے کہا کہ ہم امریکی کانگریس کی منظور کی گئی قرارداد کا احترام کریں گے.
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو کیا ہوگا، جیل دوسرا گھر ہے، ان کو غلط فہمی ہے کہ ہم خوف میں مبتلا ہیں، اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، ان کو کھیلنا آتا ہی نہیں، یہ انڈر 16 کھلاڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کو نہیں بھولے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں