Monday, 22 April, 2019
وزیراعظم کا دورہ سدرن کمانڈ، بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم کا دورہ سدرن کمانڈ، بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ

کوئٹہ ۔ وزیراعظم عمران خان نے سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کینٹ میں سدرن کمانڈ کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ ائیر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزراء بھی تھے۔

سدرن کمانڈ میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو خوشحال بلوچستان معاشی ترقیاتی پروگرام، سی پیک کے سکیورٹی منصوبوں اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے شورش زدہ علاقوں میں قیام امن کے بعد ہماری توجہ بلوچستان پر ہے، پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون، جامع قومی کوشش کے ذریعے اور فوج کی مدد سے بلوچستان کے حقیقی وسائل سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد کمال نے الگ الگ ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں ترقیاتی و فلاح عامہ کے منصوبوں کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے، اس عزم کی تکمیل کے لیے تمام فریقین کی مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36136
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،19 ہزار سے اسٹاک ایکسچینج کو بڑھا کر 53 ہزار پر لے گئے، ہمارے 4 سال میں ڈالراتنا نہیں بڑھا
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔
پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے مقامی ٹی وی چینلز پر ایک مرتبہ پھر بھارتی پروگرام اور فلمیں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کی خبر آتے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں کے کیبل آپریٹرز نے تمام فلمی چینلز یا تو بند کردیئے یا ان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہر صورت منی لانڈرنگ کو روکنا ہوگا، کرپشن ہی ملکوں کو غریب بناتی ہے، کرپٹ حکمران کرپشن کیلئے گرفت کرنے والے اداروں میں اپنے لوگ لگا کر انہیں تباہ کرتے ہیں۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں