Saturday, 07 December, 2019
حوثیوں کو ایرانی میزائل فراہمی عسکری جارحیت ہے، سعودی ولی عہد

حوثیوں کو ایرانی میزائل فراہمی عسکری جارحیت ہے، سعودی ولی عہد

ریاض ۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع 33 سالہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

العربیہ نے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے حوالہ سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض شہر پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی اور شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کو قابل ملامت قرار دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ سکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس دوران سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ ایرانی نظام کا اپنی ہمنوا حوثی ملیشیا کو میزائل کی فراہمی میں ملوث ہونا ایرانی نظام کی جانب سے عسکری اور براہ راست جارحیت شمار ہوتی ہے جو کہ مملکت کے خلاف جنگی کارروائی کے مترادف ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان آل سعود اور آل سلمان کے درمیان اقتدار کا معرکہ جاری ہے۔ 33 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز انتہائی تیزی کے ساتھ مخالفین کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ دوسری طرف ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2145
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اگر پاکستان، امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا، ٹرمپ خارجہ پالیسی
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کو ان کے جمہوری حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کی تعلیم اور مہذب معاشرے میں جمہوریت کی اہمیت اسکول سے ہی دینا شروع کی جائے۔
امریکی فوج نے بڑی تعداد میں راکٹ لانچر ٹرکوں پر لاد کر اردن سے شامل منتقل کردیے ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی شام میں تنصیب کا مقصد خطے میں امریکی دفاعی صلاحیت کو مزید
قطرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ قطری نیوایجنسی کی ویب سائٹ کو نا معلوم ہیکرز نے ہیک کرلیا تھا جس پرجعلی اورجھوٹی خبریں پوسٹ کی گئیں جبکہ بعد میں ان خبروں اوررپورٹس کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

مقبول ترین
امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں