Tuesday, 11 August, 2020
پاکستان، چین اور افغانستان سلامتی سے متعلق تعاون مستحکم بنانے پر متفق

پاکستان، چین اور افغانستان سلامتی سے متعلق تعاون مستحکم بنانے پر متفق

اسلام آباد ۔ پاکستان، چین اور افغانستان نے دہشتگرد قوتوں کی طرف سے اپنی مشترکہ سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق تعاون مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی تزویراتی مذاکرات کے تیسرے دور میں طے پایا جو ویڈیو لنک کےذریعے منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔

تینوں فریقوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ افغان پناہ گزینوں کی واپسی امن اور مصالحتی عمل کا حصہ ہونا چاہیے اور افغان پناہ گزینوں کی عزت اور وقار کے ساتھ ان کے وطن واپسی کے وقت اور بہتر وسائل پر مبنی لائحہ عمل کے لئے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔

افغانستان اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےلئے مزید کام کرنے اوربات چیت کے عمل کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ تینوں ملکوں نے سہ فریقی تعاون کے طریقہ کار کے تحت مواصلات اور رابطہ مستحکم بنانے اور دوطرفہ اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  26952
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طویل وقفے کے بعد ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا۔ سی اے اے نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام غیر ملکی مسافر اور چارٹر پروازوں کو پاکستان میں دوبارہ
سعودی عرب اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے والے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر یوسف الدرویش کی جگہ کسی اور سعودی استاد کو جامعہ کا صدر بنوانے کی کوشش کررہا ہے۔
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کی شب کو پاکستان کا معرض وجود میں آنا اس وطن کی خصوصی مذہبی حیثیت کا آئینہ دار ہے، حکومت پاکستان اس روز کو بھی سرکاری طور پر یوم پاکستان کی حیثیت سے منائے

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں