Monday, 06 July, 2020
’’یوکرائنی طیارہ: ایران نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی‘‘

’’یوکرائنی طیارہ: ایران نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی‘‘

تہران / واشنگٹن ۔ ایرانی تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ تہران کے قریب گرنے والے یوکرین میں گرنے سےقبل آگ لگی ہوئی تھی اور یہ کہ وہ واپس مڑا مگر اس دوران جہاز عملے نے مدد کے لیے کوئی ریڈیو کال نہیں کی۔

یوکرین انٹرنیشنل ائیرلائن کا بوئنگ 737-800 طیارہ گزشتہ روز تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ کیو شہر کی جانب اڑان بھرنے والے اس طیارے میں سوار 176 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت ایرانی اور ایرانی نژاکینیڈین شہریوں کی تھی۔

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ عینی شاہدین اور قریب سے ہی گزرنے والے ایک اور طیارے کے عملے نے انہیں بتایا کہ اس طیارے میں گرنے سے قبل آگ لگی ہوئی تھی ۔ زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں زوردار دھماکا بھی ہوا جس کی بنیادی وجہ جہاز میں چار گھنٹے طویل فلائٹ کے لیے موجود ایندھن تھا۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ طیارہ جیسے ہی 8 ہزار فٹ یعنی 24 سو میٹر کی بلندی پر پہنچا تو وہ ریڈار سے غائب ہو گیا اور طیارے کے کپتان نے کوئی ریڈیو میسج بھی نہیں بھیجا۔

یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین ایران پہنچ گئے ہیں اور ان کی ترجیح طیارے کے حادثے کی وجہ کا پتہ لگانا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تین سال پرانے اس طیارے کے دونوں بلیک باکسز بھی مل گئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے جب کہ ایران کے وزیرمواصلات کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

اس قسم کے حادثات میں طیارہ بنانے والے ملک کے ماہرین بھی تحقیقات میں شامل ہوتے ہیں اس لیے امریکا کا نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) بھی اس میں شامل ہونا ہے۔ طیارہ بنانے والی کمپنی بوئنگ امریکی ہے اس لیے تفتیش کاروں کو اسی کے ماہرین پر انحصار کرنا پڑے گا۔

مگر ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ یہ کہہ چکے ہیں یوکرین کو اس حادثے کی تحقیقات میں حصہ لینے کی پوری اجازت ہے مگر وہ طیارے کے بلیک باکس بوئنگ یا امریکیوں کو کسی صورت نہیں دیں گے۔ ایک کینیڈین سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ طیارے کا ایک انجن زیادہ گرم ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ حادثے ایران کی جانب سے عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈاوں پر میزائل حملوں کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش آیا تھا جس کی وجہ سے یہ افواہیں بھی سامنے آئیں کہ طیارہ انہی کی زد میں آیا۔ مگر کچھ مغربی ماہرین کا خیال ہے کہ طیارے تکنیکی خرابی کی وجہ سےگرا نہ کہ میزائل لگنے سے۔

دوسری طرف وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے سوال پوچھا گیا کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں گرنے والے یوکرائنی طیارے کے ساتھ کیا ہوا تو اس کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے کچھ شکوک و شبہات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں جسکا اعلان عنقریب محکمہ خزانہ کرے گا، نیٹو کے اثر و رسوخ کو مشر ق وسطیٰ میں بڑھانا چاہیے۔

دوسری طرف یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ جہاز کے اندر دھماکہ کیا ہو، یوکرائنی طیارہ کی تباہی کی وجہ تہران میں نصب روسی میزائل دفاعی سسٹم بھی ہوسکتا ہے۔

اُدھر امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران نے غلطی سے گرا دیا، طیارہ ٹیک آف سے تھوڑی دیر پہلے دو میزائل داغے گئے، امریکی سیٹلائٹ کی تصویروں سے واضح ہوتا میزائل داغے گئے، یقین ہے طیارہ ایرانی میزائل لگنے سے گرا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24713
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہونے والے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر یوسف الدرویش کی جگہ کسی اور سعودی استاد کو جامعہ کا صدر بنوانے کی کوشش کررہا ہے۔
الزامات کے گرداب میں پھنسے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر سعودی نیشنل یوسف الدرویش نے استعفیٰ دے دیا۔ ایک بیان میں صدر جامعہ نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا،استعفیٰ کی کاپی ریکٹر آفس کو موصول ہو گئی۔
موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کو سب سے زیادہ نقصان مسلمان حکمرانوں نے دیا ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمان بستے تھے ان کے اگر جھونپڑیوں کو تباء کیا گیا یا ان کو قتل کیا گیا تو اس میں بھی مسلمان حکمرانوں نے اپنے تخت کو بچانے کے لیے اپنا منافقانہ طریقے کار اپنایا۔ القدس وہ مقدس جگہ ہے جس کو بچانے کے لیے یا آزاد کرنے کے لیے ہر دور میں مسلمان حکمرانوں نے نعرہ بلند کیا۔ اس نعرے کے پیچھے ان کے کئی مقاصد ہوا کرتے تھے جب وہ اپنے مقاصد کو پہنچ جاتے توالقدس کو فراموش کر دیتے تھے۔

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں