Monday, 24 September, 2018
’’نواز شریف کے بارے مرحوم پیر پگاڑا کی پیشن گوئی‘‘

’’نواز شریف کے بارے مرحوم پیر پگاڑا کی پیشن گوئی‘‘

 

اسلام آباد ۔ ملک کے معروف سیاسی رہنما اور حروں کے روحانی پیشوا مرحوم پیر سید مردان علی شاہ المعروف مرحوم پیر پگاڑا نے 24 مارچ 2009 کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا تھا کہ احتساب کی شروعات پنجاب سے ہوں گی۔ میاں نواز شریف کا مستقبل تاریک ہے، اللہ کرے اسے قبر کی جگہ نصیب ہو۔ کراچی میں ہونے والی اسی پریس کانفرنس میں ٹھیک نو سال قبل مرحوم پیر پگاڑا کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا فیصلہ ججوں نے کرنا ہے، اگر میں جج ہوتا تو انہیں نا اہل کر دیتا۔ سیاستدانوں پر جھاڑوں پھرنے والا ہے، جو اچھے ہوں گے وہی بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پیشن گوئی کی تھی کہ چور، لٹیروں اور مولویوں کے لئے مشکل وقت آنے والا ہے۔

مرحوم پیر پگاڑا کی نو سال قبل کی گئی پیشن گوئیاں آج حرف بحرف سچ ثابت ہو رہی ہیں۔ شریف خاندان ایک امتحانی دور سے گزر رہا ہے، وزارت عظمیٰ سے وہ نااہل ہو چکے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مختلف کیس نیب اور عدالتوں میں چل رہے ہیں، لندن فلیٹس کیس میں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ یوں شریف خاندان کا حال اور مستقبل عدالتی فیصلوں سے وابستہ ہے۔ اسی طرح بعض سیاستدانوں اور مولویوں سمیت چوروں اور لٹیروں کے لئے بھی موجودہ موسم موافق نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

’’نواز شریف کے بارے مرحوم پیر پگاڑا کی پیشن گوئی‘‘
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93932
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ریلیف مل گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر حمید الدین سیالوی نے احتجاج مؤخر کر دیا۔ وزیر قانون پنجاب 6 رکنی کمیٹی میں وضاحت پیش کریں گے۔
محلات کی چکاچوند کو چھوڑ کر جنگلات کی پر سکون وادیوں میں بڑے درختوں کے نیچے آنکھیں بند کیے دنوں بیٹھے رہنے والے شہزادے کو گیان حاصل ہوا تو دنیا اسے مہاتما بدھ کے نام سے جانتی ہے۔ مہاتما کی

مقبول ترین
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاونٹ کا ٹائٹل
گوگل نے اس بات کی تصدیق امریکی قانون دانوں کو لکھے گئے ایک خط میں کی ہے جس میں گوگل نے وضاحت کی ہے کہ تھرڈ پارٹی ڈیولپرز جی میل اکاؤنٹس تک رسائی اور شئیرنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔
جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے بتایا کہ مزید 33 مشکوک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے جن کی چھان بین جاری ہے، اب تک کی تحقیقات میں 334 افراد کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے، یہ تمام ملزمان جعلی اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنر کرتے رہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں