Sunday, 26 May, 2019
سی پیک سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، چین

سی پیک سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، چین

بیجنگ ۔ چین نے برطانوی اخبار کی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔ چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مضمون منفی عزائم کو سامنے رکھ کر بنایا گیا، پاکستان نے سی پیک کو قومی ترجیح قرار دے دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز میں مضمون منفی عزائم کو سامنے رکھ کر بنایا گیا۔

اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہو گی۔

اس سے پہلے فنانشل ٹائمز نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ نئی پاکستانی حکومت سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مبینہ طور پر عبدالرزاق داؤد کے بیان کا حوالیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ سابق حکومت نے تیاری کے بغیر مذاکرات اور معاہدے کر کے چین کو بہت فائدہ پہنچایا، چینی کمپنیوں کو ٹیکس میں رعایت اور دیگر مراعات سے پاکستانی کمپنیاں نقصان میں ہیں، منصوبوں پر ایک سال کے لیے عمل روک دینا چاہیے۔

مسلم لیگ نون نے برطانوی اخبار کے دعوے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے حکومت کے مبینہ اقدام کو 22 کروڑ عوام سے زیادتی قرار دے دیا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، اسے منجمد کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

ادھر عبدالرزاق داؤد نے بھی برطانوی میڈیا کی رپورٹ کی تردید کر دی ہے، وضاحتی بیان میں وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا کہ ان کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔

دوسری طرف دفترِ خارجہ کے جاری اعلامیہ میں بھی دو ٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقاتوں میں پاکستانی قیادت نے واضح کیا کہ سی پیک حکومت کی قومی ترجیح ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سی پیک کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے۔ پاکستان اور چین نے سی پیک کو تعاون کے نئے شعبوں تک پھیلانے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23793
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے وقت اپنے مشیر اور صحافی کے قتل میں ملوث اسکواڈ کے سربراہ کو 11 میسجز کیے۔
سابق معروف کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جو بیج بویا، وہ پودا بن چکا ہے، 71 سال بعد محبت کی خوشبو اٹھی ہے اور خواب حقیقت بننے لگے ہیں۔
عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری 2019 کو ہوگی، کیس میں 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا، جب کہ دوسرے مرحلے میں 20 کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں