Thursday, 28 May, 2020
پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں، وزرا کی ریلیف پیکج پر تنقید

پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں، وزرا کی ریلیف پیکج پر تنقید

اسلام آباد ۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کے سدباب کیلئے حکومت کی جانب سے 15 ارب کے ریلیف پیکج پر متعدد وزرا نے تنقید کی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا نے رائے دی کہ ریلیف پیکج دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں۔ تاہم تنقید کے باجود یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 15 ارب کا ریلیف پیکج منظور کر لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا۔ چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ کھانے کا تیل 175 روپے فی کلو میں ملے گا۔ اس کے علاوہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50 ہزار منی یوٹیلٹی سٹورز کیلئے قرض دیے جائیں گے۔ ان سٹورز پر اشیائے خورونوش سرکاری ریٹ پر مہیا کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ نجی کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کرکے چینی درآمد کر سکیں گی۔

میڈیا کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کھاد کی کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں کم نہ کرنے پر برہم ہوئے اور کہا کہ وزارت تجارت کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنائے۔ میں کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا معاملہ روزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹر کروں گا۔ مافیا کی سہولت کاری کرنے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب عوام نے یوٹیلٹی سٹورز پر پندرہ ارب روپے کا پیکج مسترد کرتے ہوئے اشیائے خورونوش کے معیار پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سٹورز پر سبسڈی دینے کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت عام مارکیٹ میں آٹا، چینی اور دالیں سستی کرے، حکومتی اقدامات آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔

ادھر وفاقی کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020ء کی بھی منظوری دے دی گئی۔ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں اکاون ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 روپے اخراجات آئیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ کابینہ نے حج اخراجات میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جو اضافہ ہو رہا ہے وہ ائیر لائنز کے کرایوں اور ڈالر کی قدر کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں سال ستر سال سے زائد عمر کے دو ہزار افراد بغیر قرعہ اندازی کے حج کریں گے، اس سے پہلے عمر کی حد 80 سال تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19650
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماءکونسل پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں ایس او پیز کے تحت یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیاگیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا ،مرکزی القدس کمیٹی نے یوم القدس کے سلسلے میں تیاریا ں مکمل کرلیں ، ملک بھر کی بڑی شاہراہوں اور شہروں سے لے کر قصبوں اور دیہاتوں تک اظہار یکجہتی کے پرچم، پینا فلیکس، بینرز، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے

مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں