Sunday, 16 June, 2019
سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے حال ہی میں ہونے والے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورہ پاکستان اور سی پیک کے لیے پاکستان میں حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے سی پیک کو پاکستان کا معاشی مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور اس حوالے سے نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اخبار نے ان کا انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا جب کہ اس حوالے سے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ سی پیک کے مستقبل پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق ہے، پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، پاکستان نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک قومی ترجیحی منصوبہ ہے۔

علاوہ ازیں چینی سفارت خانے نے سی پیک سے متعلق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے ہے کہ یہ پراجیکٹ دونوں ممالک کے لیے سودمند ہے اور دونوں حکومتیں اس کو پاکستان کی ضروریات کے مطابق اور ترقی کے لیے آگے لے کر بڑھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59450
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے وقت اپنے مشیر اور صحافی کے قتل میں ملوث اسکواڈ کے سربراہ کو 11 میسجز کیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف فوری طور پر احتجاجی تحریک نہ چلانے پر اتفاق کیا ہے۔ اپوزیشن ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بیک ڈور رابطوں میں فوری طور پر کسی قسم کی احتجاجی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں بھنگ کی خریدوفروخت اور استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد کینیڈا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں بھنگ کا محدود استعمال قانونی دائرے میں آگیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا پڑے گا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں