Tuesday, 11 December, 2018
ثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں، حاصل بزنجو

ثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں، حاصل بزنجو

اسلام آباد ۔ نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج عملی طور پر ثابت ہوچکا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں اور  پارلیمنٹ مکمل طور پر ہا رچکی ہے۔

سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج عملی طور پر ثابت ہو چکا کہ بالا دست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ عملی طور پر ہار چکی ہے اور مجھے یہاں اس ہاؤس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے رضا ربانی کو کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا نمائندہ ہے، اگر رضا ربانی جیت جاتے تو بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو جیتتے۔

تقریر کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ میر حاصل بزنجو صاحب تقریر پھر کسی دن کرلیجیئے گا آج صرف صرف مبارک با د دیں۔ اس پر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج کس کو مبارک باد دوں، اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، کے پی اسمبلی کو منڈی بنا دیا گیا لیکن خدارا اس ملک میں جمہوریت کو چلنے دیں۔

راجہ ظفرالحق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار راجا ظفر الحق نے بھی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب کو مبارک باد دیتا ہوں، جمہوری طریقہ تھا جس کے تحت آپ منتخب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جو روایات قائم ہوئی ہیں وہ جاری رہیں گی اورحکومت تعاون جاری رہے گی۔

سراج الحق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایوان بالا میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاہے کامیابی ایک ووٹ سے ہو یا زیادہ ووٹوں سے اسے قبول کرنا جمہوری روایت ہے اور ملک میں جمہوری استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤس کو چلانا یقینی طور پر مشکل کام ہے لیکن آپ سے پہلے جو شخصیت موجود تھی انہوں نے اچھی روایات قائم کیں لہٰذا امید کرتے ہیں آپ اچھی روایات کو آگے بڑھائیں گے۔

اعظم خان سواتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین کو پی ٹی آئی کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

 اس موقع پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے ملک کے بچاؤ کے لیے نکلیں تو لوگ پارلیمان کے وقار کی بات کرتے ہیں لیکن کل جو کچھ انہوں نے بویا تھا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے میر حاصل بزنجو کے بیان سے متعلق کہا کہ انہیں دکھ ہوا فاضل بزرگ نے جن الفاظ میں کے پی کے کی بات کی ہے، پارلیمان انشاءاللہ آگے بڑھے گا۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

عثمان کاکڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان خان کاکڑ نے سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ساری جماعتیں پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیےمتحدہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا کام ہے، رضا ربانی نے بے اختیار سینیٹ کو دنیا کی بہترین سینیٹ کی صف میں لاکھڑا کیا، تمام جمہوری لوگوں کو رضا ربانی پر فخر کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، بلوچستان اور فاٹا کے آزاد سینیٹرز کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجا ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بھی اپوزیشن اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60444
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری کر دی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی فوربز
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی اورمتحدہ کے بننے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں