Monday, 22 April, 2019
حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں ریلیاں

حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں ریلیاں

اسلام آباد ۔ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا آج یوم شہادت ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔  حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہ صرف پیغمبر اسلام کے قریبی معتمد ساتھی تھے بلکہ دنیا میں طرز حکمرانی سے متعلق بہت سے کام انہی کے دور سے شروع ہوئے

مسجد حرام میں مقام ابراہیم پر نماز کی ادائیگی، ازواجِ مطہرات کو پردے کا حکم اور شراب کو حرام قرار دینے کے مشورے سمیت کئی دوسرے مواقع پر ان کی جانب سے دی گئی آراء کو حق تعالیٰ نے ایسی قبولیت دی کہ قرآن کریم میں ان کی تائید میں آیات نازل کیں۔

یہ شان ہے خلیفہ دوم اور 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرانے والے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی، ان کا لقب فاروق تھا، انہیں مراد رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہا جاتا ہے۔ جدید دنیا میں رائج افواج و پولیس کا نظم و نسق، جیل خانہ جات، نہروں، شاہراہوں، سرائے، زرعی و مالی اصلاحات اور تعلیمی نظام سمیت کئی دوسرے شعبوں کی بنیاد دورِ فاروقی میں رکھی گئی۔

ان کاعدل و انصاف اپنے و بیگانے اور شاہ وگدا ہر کسی کے لیے ایسا مساویانہ رہا کہ رہتی دنیا تک حق و باطل میں انہوں نے فرق کرنے والے کی حیثیت سے شہرت پائی۔

ایسی زندگی جینے کے بعد فاروق اعظم سجدے کی حالت میں حملے میں شدید زخمی ہوئے اور یکم محرم الحرم کو اس دار فانی سے کوچ کرکے سرکار دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ابدی نیند سوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38043
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اپنی گاڑی میں وزیراعظم عمران خان کو رٹز کارلٹن ہوٹل میں لے گئے اور دونوں کی ون آن ون 55 منٹ تک یمن جنگ میں پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا پڑے گا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شہدا کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا، شاپنگ مالز شہدا کی تصاویر سے سجائے جائیں گے، بسوں، وینوں، ٹرکوں، پرائیویٹ گاڑیوں پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی، تمام ایئر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری کر دی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی فوربز

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ایرانی صوبے خراساں کے دارالحکومت مشہد پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے مزار پر حاضری
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں