Friday, 22 March, 2019
انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے، چیف جسٹس

انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے، چیف جسٹس

لاہور ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا پڑے گا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آج سب سے زیادہ تنخوا جج کی ہے، ایک جج پر یومیہ خرچ 55 ہزار روپے ہے لیکن ججز کے پاس مقدمات کئی کئی دن زیر التواء رہتے ہیں، جب جج ذمہ داری پورے نہیں کریں گے تو فیصلوں میں تاخیر ہوگی۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ججز کئی کئی دن تک مقدمات کی سنوائی نہیں کرتے ہیں اور تاریخیں ڈال دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دور چلا گیا جب ایک مقدمے میں کئی پشتیں گزرجاتی تھیں، آج لوگوں کو جلد انصاف چاہیے اور ہم نے قانون کے مطابق انصاف کرنا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قانون شہادت معاشرے میں انصاف کے آج کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، کیا آپ اس دور میں جانا چاہتے ہیں جس میں آپ کو انصاف میسر نہ آسکے یا جلد میسر نہ آسکے؟

ان کا کہنا ہے کہ ججوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے مگر قوانین کی بھی تجدیدکرنی ہوگی کیوں کہ آج بھی 19 ویں صدی کے قانون شہادت پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں اور آج بھی دستاویز پر لکھا ہوتا ہے خاتون پردہ نشین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں آنے والے ججوں کو سول قوانین کا علم نہیں ہوتا، قوانین میں ترامیم کرنا ہوں گی اور جدید ذرائع سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا ہمیں اپنے گربیان میں جھانکنا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ آج شناخت اور ملکیت جیسے بنیادی حقوق بھی محفوظ نہیں ہیں اور منشا بم جیسے لوگ جائیدادیں کھا جاتے ہیں، کیا یہ بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں؟ ایک اوورسیز پاکستانی جب مدد مانگنے آتا ہے تو آپ کہتے ہیں سول کورٹ چلے جاؤ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جب میں بابا رحمتے کا تذکرہ کرتا تھا تو مذاق میں لیا جاتا تھا لیکن بابا رحمتے ایک مصنف کا کردار ہے جس کا فیصلہ لوگ سرجھکا کر تسلیم کرتے ہیں لہذا بابا رحمتے یعنی عدلیہ کے احترام کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59549
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں قائم کمیشن نے سابق آئی جی ناصر درانی، سابق ہوم سیکرٹری اختر علی شاہ اور ڈی آئی جی شیر عالم شنوری کو بھی طلب کرلیا ہے جب کہ سانحہ کے وقت اے اپی ایس بورڈ آف گورنر کے چیئرمین
سپریم کورٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرسٹ اسپتالوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسپتالوں کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جناح اسپتال کو وفاق کے تحت کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
لاپتہ ہونے کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں